कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعدیہ فاطمہ عبدالخالق کو شہر ناندیڑ میں تہنیت پیش کی گئی

ناندیڑ:22؍اکتوبر(راست)20 نومبر 2025 بروز پیر ناندیڑ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے جانب سے صحافت اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعزاز میں ایوارڈ یافتہ شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی ، حیدر فنکشن ہال دیگلور ناکہ ناندیڑ مہاراشٹر میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے سعدیہ فاطمہ عبدالخالق مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑ مہاراشٹر کو تہنیتی اعزاز سے سرفراز کیا گیا ، ناندیڑ شہر کی معروف شخصیت سابقہ ڈپٹی مئیر محترم شفیع احمد قریشی صاحب کے ہاتھوں پھولوں کے بنچ اور شال پیش کی گئی ، تقریب کی صدارت اصلاح و معاشرہ کمیٹی کے کنوینئر ایڈووکیٹ عبدالرحمن صدیقی نے کی ، تقریب میں مہمان خصوصی میں شاعر محمود علی سحر ، فاروق احمد صاحب ریاستی نائب صدر ونچت بہوجن اگھاڑی ، سابقہ کارپوریٹر عبدالرشید کیکاڑی صاحب ، سماج وادی پارٹی کے لیڈر کرامت اللہ خان صاحب کمو بھائی ، اقبال دیشمکھ صاحب سمیت متعدد شخصیات شامل تھیں تقریب کا آغاز محمد سمیع کی تلاوت قرآن سے ہوا ، افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے فاروق احمد صاحب نے کہا کہ مرکزی وریاستی سطح پر مسلمانوں کے خلاف تعصب رکھنے والی حکومت کے باوجود مختلف شعبہء جات میں مسلم نمائندوں کی خدمات کا اعتراف اور انھیں ایوارڈز سے نوازنا حوصلہ افزاء بات ہے ، ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم باصلاحیت شخصیات کی حوصلہ افزائی کریں ، تمام ایوارڈز یافتہ شخصیات کا مہمانوں کے ہاتھوں پرتپاک استقبال کیا گیا ، ایوارڈ یافتہ شخصیات میں شامل ہیں الطاف ثانی مدیر عالمی تحریک ناندیڑ ، ضمیر احمد خان صاحب نمائندہ روز نامہ انقلاب و ایم سی این نیوز ، روز نامہ یقین کے ایڈیٹر محمد صادق صاحب، تدریس کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں سعدیہ فاطمہ عبدالخالق ، ہما میڈم ، ڈاکٹر فرزانہ میڈم ، شامل ہیں ، اُردو کی خدمات انجام دینے میں دیگلور کے قاضی لائق علی ، ۔۔۔۔ ایڈوکیٹ بہاؤ الدین مرحوم کے ایوارڈ کا اعزاز ان کے فرزند ڈاکٹر بدیع الدین صاحب نے قبول کیا ، صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈ پانے والے اردھا پور ضلع پریشد کے وقیع الدین سر کا پرتپاک استقبال کے ساتھ اعزاز پیش کیا گیا ، تمام ایوارڈ یافتگان کو سب نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے