कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعدیہ فاطمہ عبدالخالق ناندیڑ کو گولکنڈہ قلعہ حیدرآباد کی تقریب میں مثالی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

ناندیڑ:5؍اکتوبر(راست)ہندو سیوا سماج (رجسٹرڈ تلنگانہ) کے زیر اہتمام دسہرہ کے پروقار موقع پر ہندو سیوا سماج کی جنرل سیکریٹری محترمہ شوبھا دیشپانڈے صاحبہ کے اعلامیہ کے عین مطابق ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے بہترین اساتذہ اور بہترین طلباء کو بزمِ اردو ادب اور AGR فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اسپیشل ایوارڈز سے نوازا گیا ، جس میں سعدیہ فاطمہ باسط علی خان مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول ناندیڑ مہاراشٹر کو ان کی نمایاں کارکردگیوں پر مثالی معلمہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔گولکنڈہ قلعے کی تاریخی فضاء میں روشنیوں کے جگمگاہٹ اور پر وقار ماحول میں یہ ایوارڈز تقسیم کئے گئے قلعے کی جگمگاتی روشنیوں نے اس جشن کو مزید یادگار بنادیا۔تقریب میں جملہ 150 ایوارڈز تقسیم کئے گئے، جن میں:25 اساتذہ (اردو میڈیم)25 اساتذہ (تلگو میڈیم)50 طلبہ و طالبات (اردو میڈیم)50 طلبہ و طالبات (تلگو میڈیم) شامل تھے۔تقریب کی صدارت اور ایوارڈز کی تقسیم سابق رکن اسمبلی گوشہ محل و سابق صدر ضلع حیدرآباد جناب پریم سنگھ راٹھور اور سماجی کارکن و امیدوار اسمبلی جناب فیروز خان کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ایوارڈ یافتہ اساتذہ (اردو میڈیم) میں محترمہ حمیرا فاطمہ، محمد وحید، ثمینہ کوثر، صفیہ بیگم، رفیعہ سلطانہ، محمد واجد الدین، انیساء بیگم، شبانہ پروین، ذکیہ بیگم، معراج فاطمہ جبین، تہنیت یاسمین، محمد عبدالروف ، سید ریاض الحسنین، سلمی کوثر، محمد عبدالملک، سید عقیل اللہ حسینی، اسرای جبین، مظہر درس علی، محمد ماجد، محمد عبد الوحید، محمد رحمت، فیض فاطمہ، سید نوید اختر، معراج بیگم، سیدہ تحسین آراء اور عرشیہ فرحت شامل ہیں ۔مقررین نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام نہ صرف اساتذہ و طلبہ کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں بلکہ مختلف برادریوں میں اخوت، محبت اور اتحاد کو پروان چڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوتے ہیں۔تقریب میں مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین ، اساتذہ ، طلبہ اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اور ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی ، یہ خاص موقع کا مقصد ۔۔۔۔۔ ملت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، سعدیہ فاطمہ کو عزیز واقارب اور اسٹاف نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا گیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے