कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سعدیہ فاطمہ عبدالخالق دہلی کے قومی ایوارڈ کے لئے منتخب

ناندیڑ:23؍اکتوبر ( نامہ نگار) قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے اس اعزاز کے لئے ریاست مہاراشٹر سے ناندیڑ ضلع کے مدینتہ العلوم گرلز پرائمری اسکول کی متحرک و فعال معلمہ سعدیہ فاطمہ باسط علی خان کا انتخاب کیا گیا ، یہ شہر کی مشہور ومعروف شخصیت باسط علی خان سی آئی ڈی پولیس آفیسر کی دختر ہیں ، اور محمد عبدالخالق ( اکاؤنٹنٹ فارسٹ ڈپارٹمنٹ) کی اہلیہ ہیں ، ان کے اسکول کی سرگرمیاں اور ان کے قلم کو دیکھتے ہوئے ایوارڈ کے لئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے ،یہ ایک بہترین و بیباک قلم کار ہیں ، ان کے مضامین کئی اخبارات میں مسلسل شائع ہوتے ہیں ، اس سے پہلے بھی یہ انٹر نیشنل اور نیشنل لیول ، اور ضلعی سطح پر اب تک پانچ ایوارڈ اور چھ ٹرافی حاصل کرچکی ہیں ، ان کے خاندان کی جانب سے بھی انھیں اُردو لٹریچر پر ایوارڈ دیا گیا ، کئی مومنٹوس اور کئی سرٹیفکیٹ حاصل کر چکی ہیں ، اس کے علاوہ ان کے کئی مضامین انعام یافتہ قرار دیئے گئے ہیں ، تین اسٹیٹ کے درمیان لکچرسیریز مقابلے میں انعام اول حاصل کر چکی ہیں ، سب سے بہترین کارنامہ یہ ہے کہ انھوں نے درس و تدریس کو قرآن سے جوڑ کر بتایا ہے ۔ ان کی انعام یافتہ تحریر ’’فلسطین ماضی حال اور مستقبل ‘‘ ( جو کتابی شکل میں منظر عام پر آچکی ہے) کو لوگوں نے بہت سراہا ، یہ سونی چینل کے پروگرام ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کی بناء پر دو مرتبہ منتخب کی گئی ہیں ، سونی چینل کے طرف سے بھی انہیں سرٹیفکیٹ اور تحائف سے نوازا گیا ، قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت ( گورنمنٹ سے منظور شدہ) تنظیم کے نیشنل پریذیڈنٹ محترم چودھری واصف علی گجر صاحب اور ساتھ ہی دیگر عہدیداران نیشنل وائس پریذیڈنٹ محترم سید مہتاب ابراہیم صاحب ،نیشنل سکریٹری وکاس کمار رانا صاحب ،ریاستی صدر مہاراشٹر محترم عابد خان حمید خان صاحب ،خاتون صدر مہاراشٹر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ سید لعل احمد صاحب ،جنرل سکریٹری مہاراشٹر محترم محمد زین العابدین بن اسحاق صاحب اور سنگھ کے سبھی عہدیداران کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے قومی اُردو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے ، یہ پروگرام ان شاءاللہ 03/ نومبر 2024 ءکو دہلی میں منعقد کیا گیا ہے ، ان کی اس کامیابی پر خاندان کے سبھی افراد نے خوشی کا اظہار کیا ، اسٹاف اور دیگر احباب نے مبارکباد دے کر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے