कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سر سید اقبال کی الوداعی تقریب

پربھنی:31؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے موئد المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں صدر مدرس جناب سید اقبال صاحب کی الوداعی تقریب نہایت شایانِ شان اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ان کی طویل اور مثالی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کا آغاز جماعت ہشتم کے طالب علم مصدق خان ذاکر خان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سید اسجد سید اطہر نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض جناب عظمت خان سر نے بحسن و خوبی انجام دیے اور پروگرام کی غرض و غایت محترمہ عطیہ فاروقی صاحبہ نے پیش کی۔اس موقع پر سید اقبال صاحب کی تعلیمی خدمات پر مبنی ایک مؤثر ڈاکیومنٹری پیش کی گئی۔ طلبہ میں عفیفہ ایمن محمد جاوید اور خمیسہ محمد عبداللہ خمیسہ محمد جنید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں سابقہ طلباء میں سے فیضان قادری، سید ظفرالدین، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر فیصل ہاشمی، ایڈوکیٹ اسرار احمد، بلال بھوجانی، سلمان کوکب جبکہ طالبات میں سے سیدہ زیبہ کوثر اور سیدہ حاجرہ ثمین نے اظہارِ خیال پیش کرتے ہوئے سید اقبال صاحب کی خدمات کو سراہا۔اسٹاف کی جانب سے عبدالحکیم صدیقی سر، نجمہ کوثر صاحبہ اور فرحانہ خان صاحبہ نے اپنے تاثرات پیش کیے۔مہمانانِ خصوصی میں سے اظہارِ خیال پیش کرنے والوں میں جناب محمد خالد عبدالحفیظ صاحب (صدر مدرس پاڈیلا پرائمری اسکول)، جناب محمد عبدالباسط صاحب (صدر مدرس مؤید المسلمین پرائمری اسکول)، خمیسہ محمد جنید صاحب (رکن دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی)، اور محمد موسیٰ یوسف ناگانی صاحب (چیئرمین اسکول کمیٹی) شامل تھے۔تقریب کے دوران سید اقبال صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں تحائف اور سپاس نامہ پیش کیا گیا، نیز ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "سر سید اقبال” کا باوقار لقب عطا کیا گیا۔بعد ازاں سید اقبال صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے، ساتھی اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ خمیسہ غلام محمد مِٹھو صاحب نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔مزید برآں، آئندہ تعلیمی سال کے لیے "Good to Great” کے عنوان سے نئی تعلیمی تھیم کا اعلان کیا گیا اور اس کا لوگو سید اقبال صاحب کے ہاتھوں اجرا کیا گیا۔آخر میں اظہارِ تشکر کے فرائض وجاءالرحمن خواجہ قمرالدین نے انجام دیے، جس کے ساتھ ہی یہ باوقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔اس طرح کی نیوز شعبہ نشر و اشاعت کے انچارج یوسف انصاری سر نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے