कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سریلی یادیں کراوکے آرکسٹرا کے ذریعے ریاستی سطح کے گیت گانے کا مقابلہ ہوا اختتام پذیر

ملکاپور: 19/ فروری (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق جنتا سہکاری گرہک بھنڈار آر. نمبر 279 کے ذریعہ شہر کے پارپیٹھ علاقہ کے غلام یاسین خان جمعدار اسکول نمبر 2 میں سوریلی یادے کراوکے آرکسٹرا کے ذریعہ 15 فروری کو ریاستی سطح کے گیت گانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا. اس گیت گانے کے مقابلے میں مہاراشٹر سے 90 مرد و خواتین گلوکاروں نے حصہ لیا اور بہت خوبصورت انداز میں اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا. گیت گانے کے مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب میں سابق صدر بلدیہ حاجی رشید خان جمعدار، شیو سینا (اُبٹھا) کے ناںٔب ضلع پرمکھ گجانن ٹھوسر، شیوسینا شہر پرمکھ ہری داس گنباس، شکیل قریشی اور دیگر موجود تھے۔ گائیکی کے مقابلے میں سینئر گلوکار ونود کپلے، دلیپ انگلے، سچن گورو کی طرف سے دیے گئے نتائج کے مطابق پہلا انعام 11000 روپے اور ٹرافی سنگم دیشمکھ کو، دوسرا انعام 7000 روپے اور ٹرافی پوجا شیندرے کو اور تیسرا انعام 5000 روپے و ٹرافی آشش کیشواس کو دیا گیا. انعامات موجود معززین کے ہاتھوں دیںٔے گںٔے. جبکہ عبدالمقیم ملکاپور، شفیق جعفری بالاگھاٹ، سونالی چوپڑے کھامگاؤں، پرساد ماروتی ستارا، سنندا ​​دیویکر امڑاپور کو 1000 روپے کا ترغیبی انعام دیا گیا۔ اس گیت گانے کے مقابلے کا انعقاد ڈی کے گروپ کے داؤد خان ڈی کے، تنویر اسلم خان، شوکت حسین، کے ایم خان، ڈاکٹر جی او جادھو، رفیق ماسٹر، عبدالمقیم، عبدالکلیم، عارف خان، نعیم خان، ناظم خان، صمد خان، بڈھن شاہ، ناصر رحمان سر، عمران لکی، سونو باغبان ، انیس خان، آصف خان ، اشہر خان ،اقبال خان اور دیگر نے شاندار طرز سے کیا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے