कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرگم کی اسٹوڈیو جانب سے حُب الوطنی گیتوں کا پروگرام

شولاپور :16؍اگست ( شیخ آفرین) سرگم کی اسٹوڈیو شولاپور جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر حُب الوطنی گیتوں کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ مورخہ پندرہ اگست کو اُردُو گھر شولاپور میں لیے گئے پروگرام میں عارف یلال ، مستقیم يلال اور لونجے برادران کی طرف دیش گیتوں کا نظرانہ بعنوان اے وطن تیرے لیے ..” منعقد کیا۔ اس خوبصورت اور رنگارنگ میوزیکل پروگرام میں عارف یلال ، مستقیم يلال، پروفیسر اویناش چِلّا ، زین الدین ہرکارے، حاجی توفیق بھائی ہتّورے ، سیفن ایس ایس رام چرن، خلیفہ، جہانگیر ، امرپالی لوکھنڈے، شویتا شِرساگر، انجلی، ورشا مادام ، زبیر پٹیل، اور دِیگر فنکاروں نے اپنی جادوئی آواز سے سماع باندھا اور بہترین گیت ، غزلیں اور نغمے پیش کیے۔ اس پروگرام کی نظامت گوڈوین چودھری نے کی اور اپنے مخصوص انداز اور اپنی ضخیم معلومات سے سامعین کو متاثر کیا۔ اس پروگرام کو پرکاش، بابر کوربو اور سرسنگ ساؤنڈز کے عملے نے روشنی اور ساؤنڈ سے سجایا۔ اس پروگرام میں سدھیر کھرٹمل صاحب، ہارون شیخ صاحب، توفیق بھائی ہتّورے، جاوید شيکلگر صاحب، شوکت پٹھان صاحب، ساحر نداف سر، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، آصف اقبال سر، باٹگھر اسحاق سر، انور شاہ ملک صاحب، محمود خطیب صاحب اور دیگر معززین شریک تھے۔ ان تمام مہمانوں کو سرگم اسٹوڈیو ٹیم کی جانب سے گلُ پیش کیے گئے۔ بعد از آن اس موقع پر ایم اے پانگل اُردُو ہائی اسکول اور اُردُو گھر شولاپور کی جانب سے ساحر نداف سر ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر ، محمود خطیب صاحب ، باٹگھر اسحاق سر اور مہمانوں کے ہاتھوں سے عارف یلال ، مستقیم یلال اور زین الدین ہرکارے کی گلپوشی کی گئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے