कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرکاری ہاسٹل میں داخلے کے لیے طلبہ کو موقع

ناندیڑ: 4؍ستمبر(نمائندہ اعتبار)پیشہ ورانہ کورس کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے سرکاری ہاسٹل میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ پیر 15؍ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے طلبہ اپنے متعلقہ سرکاری ہاسٹل کے وارڈن یا سوشیل ویلفیئر کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے رابطہ کریں، یہ اپیل سوشیل ویلفیئر کے اسسٹنٹ کمشنر شیوآنند منگیریرے نے کی ہے۔ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لیے سرکاری ہاسٹل یشونت نگر ناندیڑ، بلالی، دھرما آباد، پسماندہ اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات کی لڑکیوں کے لیے سرکاری ہاسٹل رائے گڑھ نگر ناندیڑ، مکھیڑ، دیگلور، ہونہار طلبہ کے لیے سرکاری ہاسٹل دھنگرواڑی ناندیڑ، 125 پسماندہ لڑکیوں کے لیے سرکاری ہاسٹل ناندیڑ، پسماندہ طبقات کے لڑکوں کے لیے سرکاری ہاسٹل اردھاپور، نائیگاؤں اور پسماندہ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے سرکاری ہاسٹل بھوکر، حدگاؤں، عمری — اس طرح کل 16 سرکاری ہاسٹل میں تعلیمی سال 2025-26کے لیے پیشہ ورانہ کورسز کے لیے مفت داخلے دیے جارہے ہیں۔ اس لیے مستحق اور اہل طلبہ و طالبات سے درخواستیں پیر 15؍ستمبر 2025 تک آن لائن پورٹل [https://hmas.mahait.org](https://hmas.mahait.org)کے ذریعے قبول کی جارہی ہیں۔سرکاری ہاسٹل میں قیام و طعام کے ساتھ ساتھ تعلیمی سامان، گزارہ بھتہ، لائبریری، جم اور انٹرنیٹ وائی فائی جیسی سہولیات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اہل طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ داخلے کے لیے درخواست فارم کی تفصیل اپنے ضلع یا تعلقہ کے ہاسٹل وارڈن سے حاصل کریں اور ضروری کاغذات کے ساتھ آن لائن پورٹل پر فارم پُر کرکے اس کی پرنٹ کاپی نکال کر متعلقہ ہاسٹل میں جمع کریں۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے