किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سروں کے بے تاج بادشاہ عظیم گلوکار مرحوم محمد رفیع کو پیش کی خراج عقیدت

ملکاپور :2/ اگست ( محمد احسان سر ) فلمی دنیا اور مداحوں کے دلوں میں موسیقی اور سروں کے بے تاج بادشاہ عظیم گلوکار محمد رفیع صاحب آج بھی بسے ہوئے ہیں اور بڑے احترام و عقیدت سے یاد کیے جاتے ہیں. عظیم پلے بیک سنگر محمد رفیع آج ہمارے درمیاں نہیں رہے مگر انکی آواز، انکی یادیں اور انکے سریلے نغمات مداحوں اور چاہنے والوں کے درمیان خوشبوؤں کی مہک کی طرح محسوس کیے جاتے ہیں اور انکی طلسماتی آواز اور انکے مسحور کن و سریلے نغمات سامعین کے دلوں و ذہنوں کو فرحت و سرور ، تروتازگی بخشتے ہیں اسی حوالے سے سریلی یادیں "کراؤکے آرکیسٹرا ملکاپور” کی جانب سے 31 جولائی 25 بروز جمعرات رات 8 بجے بھارت رتن مولانا عبدالکلام آزاد فنکشن ہال اردو اسکول نمبر 2 پارپٹھ ملکاپور میں آنجہانی گلوکار محمد رفیع کے یوم وفات کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کی گئی اور انکی یاد میں گیت گانے کا پروگرام منعقد کیا گیا. جسکی کی صدارت شیوسینا ( اُباٹھا ) کے نائب ضلعی سربراہ گجانن ٹھوسر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی راشٹریہ کانگریس کے شہر صدر حاجی رئیس خان جمعدار، ڈاکٹر جی او جادھو، ونود کپلے، شیو سینا شہر چیف ہری داس گنباس وغیرہ موجود تھے. پروگرام اہتمام و انتظام عمران لکی اور داؤد خان (ڈی کے) و دیگر کے اشتراک سے کیا گیا. پروگرام کی نظامت بحسن وخوبی ملکاپور کے مشہور گلوکار داؤد خان ( ڈی کے ) نے کی۔ گلوکاری کے اس پروگرام میں گلوکار شام کپلے، دلیپ انگلے، رفیق ماسٹر، بلال بھائی، صمد خان، بڈھن شاہ، جیتو سانچیتی، پون انگلے، عارف صاحب، نانا بورلے، مقیم بھائی، ناظم جمعدار، اشعر خان، تنویر اسلم خان سر، اکرام شاہ، شوکت حسین، بابو راؤ ماسٹر، ساحل خان، صمد خان ،شیخ کلیم، محمد ناصر سر، ستار شاہ، عاقب ماسٹر، شیخ فرحان، محمد عمران گھاتک، شیخ عابد، صدام نے محمد رفیع صاحب کے نغمے گا کر و سنا کر پدم شری ایوارڈ شہنشاہِ ترنم محمد رفیع صاحب کو نذرانہ خراج عقیدت پیش کی اور گلوکاروں نے اپنے سریلی و میٹھی آواز سے حاضرین کو مسحور کردیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں محمد رفیع کے چاہنے والے موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے