कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سدبھاؤنا عید ملن پروگرام کا مؤثر انعقاد

ناندورہ:11؍اپریل(راست) بتاریخ 10 اپریل 2026 کو ناندورہ میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج ہال میں جماعتِ اسلامی ہند (ناندورہ) اور اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) ناندورہ کے مشترکہ زیرِ اہتمام “سدبھاؤنا عید ملن” پروگرام نہایت جوش و خروش اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد معزز مہمانوں کا گل دستے پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جناب ہری بھاؤ ویرولکر صاحب (پرنسپل، گرو دیو سیواشرم)، جناب کرم سنگھ راجپوت صاحب (پرنسپل، SPM کالج)، جناب آدتیہ کمار سنگھ صاحب (پولیس انسپکٹر، ناندورہ)، جناب سدھیر بھاؤ مرهیکر (صدر بلدیہ ناندورہ)، جناب وٹھل جی کوٹھاری (صدر، دی انگلش ایجوکیشن سوسائٹی، ناندورہ)، جناب گنیش آسورے (صدر، صحافی سنگھ، ناندورہ) اور جناب سہیل فرقان صاحب (ناظم ضلع، JIH بلڈانہ) کی خصوصی شرکت رہی۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سید رفیق پارنیکر صاحب (ریاستی سکریٹری، سدبھاؤنا منچ) نے فرمائی۔اس کے بعد معزز مہمانوں کے رہنمائی پر مبنی خطابات ہوئے۔ جناب سہیل فرقان صاحب، جناب کرم سنگھ راجپوت صاحب اور جناب ہری بھاؤ ویرولکر صاحب نے معاشرے میں اتحاد، باہمی سمجھ بوجھ اور بھائی چارہ بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب، مسالک اور سماجی طبقات کے درمیان مکالمہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ یکجہتی کا پیغام عام ہو۔پروگرام کے اختتام پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید رفیق پارنیکر صاحب نے سدبھاؤنا، سماجی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی قدروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے تمام طبقاتِ معاشرہ سے اپیل کی کہ وہ مل جل کر امن و بھائی چارہ قائم رکھیں۔پروگرام میں موجود تمام مہمانوں نے ایسے اقدامات کو سراہا۔ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کی رونق بڑھائی۔آخر میں تمام حاضرین مل کر شیر خرما سے لطف اندوز ہوئے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ پروگرام نہایت منظم اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کی نظامت سیّد اسماعیل سر نے کی اور اظہار تشکّر محسن خان سر نے پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے