किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سجدے میں وصال : حضرت مولانا جعفر صاحبؒ کی قابل رشک موت

موت اُس کی ہے جس پہ زمانہ کرے افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے

ناندیڑ:19؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) اللہ والوں کی زندگی بھی نمونہ ہوتی ہے اور اُن کا وصال بھی نشانِ راہ۔ خطیب و امام تاج المساجد حضرت مولانا جعفر صاحبؒ کی سجدے میں موت ایک ایسی ہی نایاب اور مبارک مثال ہے، جو رہتی دنیا تک اہلِ دل کو رُلا کر رب سے ایسے ہی انجام کی دعائیں مانگنے پر مجبور کرتی رہے گی۔حضرت مولانا جعفر صاحبؒ ان خوش نصیب بندگانِ خدا میں سے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی مسجد، محراب، منبر اور اُمت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اُن کا ہر لمحہ ذکرِ الٰہی، دعوتِ دین، اور اصلاحِ معاشرہ میں بسر ہوتا۔ اُن کی خطابت سادہ مگر دلنشیں، فہمِ دین گہرا اور مزاج نرم خو و متواضع تھا۔ تاج المساجد جیسے مبارک مقام پر امامت اور خطابت ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی، جس کو انہوں نے مکمل اخلاص اور وقار سے نبھایا۔مولانا جعفر صاحبؒ کی زندگی کا آخری لمحہ بھی نماز میں گزرا۔ 18؍اپریل کو عشاء کی نماز میں امامت کے دوران جب وہ رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے، تو وہی سجدہ اُن کے وصال کا ذریعہ بن گیا۔ موت کے لیے اس سے بہتر لمحہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے سامنے سجدہ میں ہو، زبان خاموش ہو مگر دل ذکر میں ڈوبا ہوا ہو، اور روح اس حالت میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ یہ ایک ایسی موت ہے جسے علما و صلحا نے ’’حسنِ خاتمہ‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ یہ واقعہ ہمیں نہ صرف مولانا جعفر صاحبؒ کے اخلاص و قربِ الٰہی کی گواہی دیتا ہے بلکہ ہمیں یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ موت تو یقینی ہے، مگر اُس کی حالت اور کیفیت انسان کے اعمال کی گواہ ہوتی ہے۔ جو زندگی سجدوں میں گزارتا ہے، اُسے موت بھی سجدے میں آتی ہے۔اُن کا انتقال یقیناً اُمت کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، خصوصاً اُن کے شاگرد، معتقدین اور اہلِ تاج المساجد کے لیے، لیکن یہ غم فخر اور سعادت کے جذبات سے بھی لبریز ہے۔ ایک خطیب، ایک امام، ایک اللہ والے بندے کا ایسا وصال ہم سب کے لیے سبق ہے کہ زندگی کو عبادت اور خدمت میں گزاریں تاکہ موت بھی عبادت کی حالت میں آئے۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا جعفر صاحبؒ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور ہمیں بھی ایسی ہی خاتمہ بالخیر کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے