कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ساوتھ ایشین مائناریٹیز لائرز ایسوسی ایشن،نئی دہلی (SAMLA) کی جانب سے ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی کو’’اسکرول آف آنر‘‘ ایوارڈ دینے کا اعلان

ناندیڑ:5؍دسمبر(راست)ساوتھ ایشین مائناریٹیز لائرز ایسوسی ایشن،نئی دہلی (SAMLA) نےناندیڑکے ممتاز ومعروف قانون دان جناب ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی کو اُن کی عدالتی خدمات، اقلیتی طبقات کے انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی و تعلیمی میدان میں مردو خواتین کے لیے نمایاں کوششوں کے اعتراف میں باوقار “اسکرول آف آنر” ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔SAMLA کی گورننگ کونسل نے باقاعدہ طور پر ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔یہ ایوارڈ 18 دسمبر 2025 کو "ورلڈ مائنارٹیز رائٹس ڈے” (عالمی یومِ حقوقِ اقلیت) کے موقع پر ایک پروقار تقریب میں نئی دہلی میںدیا جائے گا، جو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ جناب ایم زیڈ صدیقی کو بذاتِ خود تقریب میں شریک ہوکر یہ اعزاز وصول کرنےدعوت نامہ روانہ کیاگیا ہے۔SAMLA کے سیکریٹری جنرل، ایڈوکیٹ فیروز خان غازی کے مطابق،ناندیڑ کے معروف وسینئرقانون دان جناب ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی کی قانونی ودیگر خدمات، خاص طور پر کمزور اور پسماندہ اقلیتی طبقات کے حقوق کے دفاع اورتعلیمی میدان میں ان کا فعال اور مؤثر کردار، اس ایوارڈ کے لیے ان کے انتخاب کی بنیادی وجہ ہے۔تقریب کے ساتھ ساتھ SAMLA کی جانب سے ایک خصوصی سووینیر (یادگاری مجلہ) بھی شائع کیا جائے گا، جس میں نامور ججوں اور وکلاء کے مضامین شامل ہوں گے، نیز اس مجلہ میں تمام ایوارڈ یافتگان کے نام اور تصاویر بھی شامل کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ایڈوکیٹ جناب ایم زیڈ صدیقی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی تعارفی معلومات اور تصویر 30 نومبر 2025 تک تنظیم کو فراہم کریں جس پر جناب ایم زیڈ صدیقی نے اپنی تعارفی معلومات اور تصویرمہیا کردی ہیں۔ایڈوکیٹ جناب ایم زیڈ صدیقی کے اس انتخاب پر قانونی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اسے اقلیتی طبقات کے حقوق کے دفاع کے میدان میں ان کی مسلسل جدوجہد کا تاریخی اعتراف مراٹھواڑہ میں کیا جارہاہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے