कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’سال ہوا کی طرح گزر گئے…‘‘مصری فٹبالر محمد صلاح کی بہن کا جذباتی پیغام

قاہرہ :23؍اگست:انگلش پریمیئر لیگ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے لیورپول کلب کے مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی بہن نے اپنے انداز میں بھائی کو مبارک باد دی اور صلاح کی کامیابی کے سفر کی میں درپیش مشکلات بیان کیں۔جی ہاں … رباب صلاح نے جو محمد صلاح کی بہن ہیں، انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں صلاح کو حالیہ انعام ملتے دکھایا گیا، رباب نے ساتھ ہی بچپن کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ انھوں نے لکھا "ان دونوں تصویروں کے بیچ برسوں کا فاصلہ ہے، لیکن ان برسوں میں بہت سی محنت، قربانیاں اور مشکلیں آئیں۔ میں نے اپنے بھائی کو ہمیشہ سفر کرتے، تھکتے اور ہم سے دور رہتے دیکھا۔ اس کا بچپن سڑک پر گزرا، وہ ایک چھوٹا بچہ تھا لیکن خواب بہت بڑا تھا۔”رباب نے مزید لکھا "ہم چھوٹے تھے اور میں بڑی بہن ہونے کے ناطے اس کا انتظار کرتی تھی تاکہ وہ گھر واپس آئے تو مجھے سکون ملے اور نیند آ سکے۔ جب بھی وہ سفر پر جاتا، میرا دل اس کے ساتھ ٹوٹ کر رہ جاتا۔”رباب نے اپنے بھائی کی قربانیوں اور اپنی جدائی کو یاد کرتے ہوئے کہا "وہ دور ہوتا گیا اور ہم سال میں صرف ایک دو بار ہی مل پاتے۔ اس کی قربانیاں بڑھتی گئیں اور ہماری بھی۔ آج بھی میں اپنے چھوٹے بھائی اور بچپن کے ساتھی کو ڈھونڈتی ہوں۔”آخر میں رباب نے اپنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا "آخرکار، مجھے فخر ہے اس مقام پر جہاں تم پہنچے ہو اور وہ خواب جو تم نے پورا کیا۔ اللہ تمہیں سلامت رکھے اور تم مزید کامیابیاں حاصل کرو۔”
محمد صلاح کا تاریخی ریکارڈ
محمد صلاح (33 برس) نے کیرئر میں تیسری مرتبہ "انگلینڈ کے بہترین کھلاڑی” کا ایوارڈ جیتا۔ یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں بنایا۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے مارک ہیوز، آلان شیرر، تھیری آنری، کرسٹیانو رونالڈو، گیریتھ بیل اور کیون ڈی بروئن جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد بی بی سی سے گفتگو میں محمد صلاح نے کہا "میں جھوٹ نہیں بولوں گا، جب میں نے مصر میں فٹبال شروع کی تھی تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہاں تک پہنچوں گا۔ اس وقت صرف شہرت اور اپنے خاندان کی مالی مدد کا خواہش مند تھا۔”صلاح نے مزید کہا "وقت کے ساتھ میری سوچ بدلی اور میں زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی طرف متوجہ ہوا۔ میں ہمیشہ مزید کی بھوک رکھتا ہوں، اور یہی بھوک مجھے ریکارڈ توڑنے اور نئے اعزازات جیتنے کی اصل تحریک دیتی ہے۔”

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے