कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سالانہ جلسہ تقسیم انعامات :دور حاضر میں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی ایک مثال….

ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج سو لاپور

شو لا پور :22؍مارچ:( اسپیشل رپورٹ آفرین شیخ)یو تو تاریخ کے اوراق اُلٹ پلٹ کر دیکھے تو کئی انوکھی اور منفرد مثالیں تعلیمی میدان میں ہمیشہ منظر عام پر نظر آتی رہی ہے لیکن کچھ منفرد پہل سوچنا پھر اس کو عمل میں لانا اور سوچ عمل کا نتیجہ ایک کامیابی کی راہ پر گامزن ہونا یقین قابل فخر اور قابل تعریف کا حصہ ہے ۔شہر شو لا پور کی مشہور و معروف تعلیمی ادارہ ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور” یہ ادارہ ہمیشہ ہی روایتی عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ نئے دور کے تقاضوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ہر وقت نئی اور منفرد تحریکوں اور سرگرمیوں کے ذریعے شعبہء عصری تعلیم میں نئی راہ نئی امنگ اور کچھ الگ تعلیمی میدان میں ،نئے رجحان کی بنیاد رکھ کر ایک مثال پیش کرتا رہا ہے۔ اسی سلسلے کی اگلی کڑی ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہایی اسکول، شولاپور” نے تعلیمی سال 24-2023سے مدرسہ ہذا کی جماعت پنجم اور جماعت ششم کے لڑکے اور لڑکیوں کے لیے روزآنہ صبح دو گھنٹے اور شام دو گھنٹے حفظ قرآن کی کلاس شروع کی۔
خواہ ساری عمر اس کے پاؤں دھو دھو کر پئے،
آدمی سے حق ادا ہوتا ہے کب استاد کا،
امتحاں میں حل نہ ہو جس دم کوئی مشکل سوال،
خود پسندوں کو پتا چلتا ہے تب استاد کا،
اس انقلابی قدم سے شہر کے محبّانِ اُردُو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس سے قبل بھی اس ادارے کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اپنی دور اندیشی اور کاوشوں سے مدرسہ ہذا میں "حجاب تحریک” شروع کی ۔ اس کے تحت ثانوی جماعت کی لڑکیوں کو "حجاب اور برقع” بطور تحفہ پیش کیا اور "حجاب” کو ہی اسکول اور جونیئر کالیج کے یونیفارم کے طور پر رائج کرنے کافیصلہ کیا۔
کہ کچھ الفاظ یو قلمبند ہے ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کی ان گرا خدمات اور کاوشوں پر
چل رہے ہیں آج دنیا میں ہزاروں محکمے،
سچ اگر پوچھو تو ہے یہ فیضؔ سب استاد کا
عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا ایک اور شا ہ کار پہلو پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے ماتحت حفظ کلاس بھی اسی سلسلے کا اگلا انقلابی قدم ہے۔ اسی حفظ کلاس میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کے لیے ’’سالانہ تقسیم انعامات‘‘ کا جلسہ بتاریخ 17 مارچ 2025 کو پورے تُزْک و اِحْتِشام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
یہ جلسہ بروز پیر بتاریخ 17 مارچ 2025 مدرسہ کے”مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال” میں رکھا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت ذاکر حسین شاہ پورے سر نے کی۔ اس پروگرام کا آغاز سفیان صادق باغوان کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ جس کے بعد گلپوشِی اور ادارہ ہذا کی حفظ کلاس میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات کو انعامات و اعزازت سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، نائب صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریہ پروین جاگیردار ، محمد علی شیخ ، وسیم نلّٰامندو ، محترم اشتیاق تارانائيک ، فرزانہ نداف ، شیرین خان کے دستِ مُبارک طالب علموں کو میڈلز، اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا۔ اس موقع پر مدرسہ کے تقریبا” پچاس طالب علموں اور حفظ کلاس کے سربراہ مولانا ناظم صاحب ، جویریہ محسن شیخ باجی اور عرشیہ انجم باجی ، کو اسکول میں چلائے جانے والی حفظ کلاس اور دینیات محکمہ میں بہترین خدمات کے اعتراف میں خصوصی تہنیت پیش کی گئی۔ مزید یہ کہ امسال مدرسہ ہذا کے جونیئر کالج کے جن طالب علموں نے قرآنِ مجید حفظ کیا جن کے نام ” قتادہ مُلّا، عبد الرحمن دولت آباد ، عبدالمقسِت انصاری اور ابوذر شیخ کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ یہ بڑے ہی فخر و مسرت کی بات ہیں۔
شکر کے جذبات سے گردن جھکا لیتا ہوں میں،
یاد آتا ہے مجھے احسان جب استاد کا،
کل زمانے کی نگاہوں میں وہ عزت پائے گا،
مرتبہ پہچان جائے گا جو اب استاد کا”.
اس پروگرام کو اکبر پٹھان نے اپنی نظامت کے فن سے آراستہ کیا ۔ جب کہ عبد الرؤف پٹیل نے رسمِ شکریہ ادا کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے