कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سات سالہ زینب خان کا پہلا روزہ، اہلِ خانہ میں مسرت کی لہر

پربھنی: 21 فروری(ضلع نامہ نگار: محمد سرور شریف) 2 رمضان المبارک، بروز جمعہ ، عامر علی خان کی صاحبزادی زینب خان نے محض سات برس کی عمر میں اپنا پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر مثال قائم کی۔ ننھی روزہ دار کے اس جذبۂ عبادت پر گھر میں خوشی اور شادمانی کا ماحول دیکھنے میں آیا۔اس موقع پر والدین اور رشتہ داروں نے زینب کی حوصلہ افزائی کی، اسے دعاؤں سے نوازا اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہلِ محلہ نے بھی کم سنی میں عبادت کے اس شوق کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت تربیت بچوں میں صبر، برداشت اور دینی شعور کو پروان چڑھاتی ہے۔۔ زینب خان کا یہ پہلا روزہ دیگر بچوں کے لیے بھی ترغیب کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ادارہ اعتبار نیوز اس معصوم روزہ دار کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے اور نیکی کے راستے پر ثابت قدم رکھے، آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے