किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ:آج منعقدہ مقابلوں میں آبادی بوائز اور ناندیڑ ویٹرنس ٹیم فاتح

سابق ایم ایل اے فاروق پاشاہ کے دونوں فرزندان نے بھی میچ کا لطف اُٹھایا

ناندیڑ:5فروری ( نمائندہ اعتبار)فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے سری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں منعقد کیے جارہے سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ کے دوسرے دن 4 فروری کو مولانا آزاد کرکٹ کلب اور آر پی 11 ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں مولانا آزاد ٹیم نے 50 رنوں کے فرق سے آر پی 11 ٹیم کو شکست دی۔ اسی طرح منعقدہ دوسرے میچ میں سہارا کرکٹ کلب اور ملن کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ملن کرکٹ کلب نے سات وکٹوں سے شاندار جیت حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا آزاد اور آر پی 11 ٹیم کے درمیان ہوئے مقابلے میں مولانا آزاد ٹیم نے 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رن اسکور کیا۔ جبکہ آر پی 11 ٹیم 103 رن بنا کر ہی آل آئوٹ ہوگئی۔ اس طرح مولانا آزاد 50 رنوں کے فرق سے شاندار جیت حاصل کی۔ اس مقابلے میں مولانا آزاد ٹیم کے راحیل پاشاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسی طرح 4 فروری کو منعقدہ دوسرے میچ میں سہارا کرکٹ کلب اور ملن کرکٹ کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ملن کرکٹ کلب نے 18 ویں اوور میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 92 رن اسکور کیا۔ جبکہ ملن کرکٹ کلب نے 12 ویں ہی اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 95 رن بنا دیئے۔ اس طرح ملن کرکٹ کلب سات وکٹوں سے فاتح رہی۔ اس مقابلہ میں سید جسیم ہاشمی کو مین آف دی میچ دیا گیا، جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی۔5؍فروری کو منعقدہ مقابلے آر بی 11 اور آبادی بوائز ٹیم کے علاوہ ناندیڑ ویٹرس اور ملن کرکٹ کلب کے درمیان منعقد ہوئے۔ آر بی 11 نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 111 رن اسکور کیے، جبکہ آبادی بوائز ٹیم نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 114 رن بناکر 6؍وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی۔اس مقابلہ میں آبادی بوائز ٹیم کے رومی نام کے کھلاڑی کو مین آف دی میچ دیا گیا، جنہوں نے 4 اوور میں 14 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کی۔ اسی طرح ناندیڑ ویٹرنس اور ملن کرکٹ کلب کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ناندیڑ ویٹرنس ٹیم نے 20 ؍ اوورس میں 7؍وکٹوں کے نقصان پر 128 رن اسکور کیا۔ جبکہ اس کی حریف ٹیم ملن کرکٹ کلب 20؍ ویں اوور میں 104 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ناندیڑ ویٹرنس ٹیم نے یہ مقابلہ 24 رنوں کی سبقت سے جیت لیا۔ اس مقابلہ میں ناندیڑ ویٹرنس کے شیتیج پاٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جنہوں نے صرف 10 رن دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 4 اور 5 فروری کو منعقدہ مقابلے میں فاروق احمد مترل منڈل کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کے علاوہ شہر صدر ایوب خان، جاوید ہاشمی، محمد فہیم، اطہر مومن، معین رحیم، محمد قاسم، عبید باحسین، احمد بابا باغ والے کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران اور شائقین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اسی طرح سابق ایم ایل اے فاروق پاشاہ کے دونوں فرزندان فیصل پاشاہ اور معیز پاشاہ نے بھی اسٹیڈیم میں موجود رہ کر میچ کا لطف اُٹھایا۔ واضح رہے کہ فاروق احمد مترل منڈل کی جانب سے سابق وزیر فاروق پاشا ہ کی یاد میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ 3فروری تا 11 فروری کے درمیان منعقد کیا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے اور تیسرے دن مذکورہ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ان مقابلوں میںمین آف دی میچ سے سرفراز ہونے والے کھلاڑیوں کو ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کے ہاتھوں ٹروفی سے نوازہ گیا۔واضح رہے کہ 6 فروری کو سری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں ہلالہ کرکٹ کلب اور رئیل آر کرکٹ کلب کے درمیان اور جوائنٹ کرکٹ کلب اور رائل اسٹیکر ٹیم کے درمیان مقابلہ منعقد ہوگا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے