किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق وزیر فاروق پاشا ہ آمدار چشک ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح

کرکٹ ٹورنامنٹ سماجی اتحاد کے لیے مفید:ضلع ایس پی

ناندیڑ:4فروری ( نامہ نگار) کرکٹ جیسے بیرونی کھیل مقابلے صحت مند جسم اور سماجی اتحاد کے لیے مفید ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے کیا۔ سری گرو گووند سنگھ جی اسٹیڈیم میں فاروق احمد مترمنڈل کی جانب سے منعقدہ سابق وزیر فاروق پاشا ہ کی یاد میں آمدار چشک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ناندیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر و سابق وزیر مادھو راؤ کنہالکر کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، سابق وزیر فاروق پاشاہ کے دونوں فرزند فیصل پاشاہ معیزپاشاہ، ناندیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور سابق کارپوریٹر پروفیسر نندو کلکرنی، سابق میئر اجے بسین ،ناندیڑ وارتا کے ایڈوکیٹ کامریڈ پردیپ ناگاپورکر، ونچیت بہوجن آگھاڑی کے نائب صدر گووند دلوی، شہر صدر ایوب خان، وٹھل گائیکواڑ وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت میں توازن پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ نوجوان نسل میں سپورٹس مین شپ کو فروغ دینے سے پولیس کے نظام پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ فاروق احمد مترمنڈل کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔ فاروق احمد مترمنڈل نے ناندیڑ ضلع میں ترقی کو فروغ دینے والے سابق وزیر فاروق پاشاہ کے نام پر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے پرانی تاریخ کو نوجوانوں تک پہنچانے کا قابل ستائش اقدام کیا ہے۔ فاروق پاشاہ ناندیڑ سے تین بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ رکن قانون ساز کونسل، ڈپٹی اسپیکر، سابق وزیرہونے کے باوجودآج کی نسل ان کے کام کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔ انہوں نے اس موقع پر فاروق احمد اور ان کے حلقہ احباب کو ان کے کام کو یاد کرنے پر سراہا۔ کلکٹر ابھیجیت راوت نے کہا کہ کرکٹ جیسے مقابلوں کے ذریعے نوجوانوں میں نظم و ضبط، عزم اور استقامت پیدا ہوتی ہے۔ امید ہے کہ اس قسم کے مقابلوں سے نظم و ضبط پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔ناندیڑ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر و سابق وزیر مادھو راؤ کنہالکرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں سنجیدہ قیادت بہت کم دیکھتے کو ملتی ہے، فاروق احمد جیسے سنجیدہ شخصیت کو اسمبلی میں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ3 فروری کو منعقدہ پیس کرکٹ کلب اور ناندیڑ ویٹرنز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ناندیڑ ویٹرنز کو کامیابی حاصل ہوئی۔ پروگرام کا تعارف ونچیت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد نے کیا اور عبید باحسین نے نظامت کی۔ یہ مقابلے 3 فروری سے 11 فروری تک ناک آؤٹ موڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیے کل 16ٹیمیں ناک آؤٹ فارمیٹ میں حصہ لیں گی۔ 11 فروری کو فائنل میچ ہوگااور انعامات کی تقسیم معززین کی طرف سے ہوگی۔ اس مقابلے کے لیے فاروق احمد مترا منڈل کے جاوید ہاشمی، محمد فہیم، اطہر مومن، معین رحیم، محمد قاسم، عبید باحسین، احمد بابا باغ والے وغیرہ سخت محنت کر رہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے