कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سابق ایم ایل اے پرنسپل ڈاکٹر محمد سہیل لوکھنڈ والا کا محمد عزیز محمد حفیظ سر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ملکاپور: 18/ مارچ ( محمد احسان سر ) شہر کے معزز و سابق مدرس محمد عزیز محمد حفیظ سر کے انتقال پر مختلف سماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے. اسی سلسلے میں ممبئی کے معروف ماہر تعلیم اور سابق رکن اسمبلی، پرنسپل ڈاکٹر محمد سہیل لوکھنڈ والا نے بھی مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے. واضح رہے کہ محمد عزیز محمد حفیظ سر کا 13 مارچ 2026 بروز جمعہ دوپہر تقریباً ایک بجے حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر شہر اور تعلیمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی. مرحوم نے ممبئی کے معروف تعلیمی ادارے اسماعیل بیگ محمد ہائی اسکول میں تقریباً 30 سال سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دیں. اس دوران انہوں نے اسی اسکول کے پرنسپل اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر محمد سہیل لوکھنڈ والا کی سرپرستی میں نہایت خوش اسلوبی، ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ درس و تدریس کے فرائض انجام دیئے اور ہزاروں طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا. پرنسپل ڈاکٹر محمد سہیل لوکھنڈ والا نے روزنامہ اعتبار نیوز ناندیڑ اور روزنامہ سیاسی تقدیر میں مرحوم کے انتقال کی خبر پڑھ کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. انہوں نے مرحوم کے بڑے بھائی محمد رفیق محمد حفیظ اور پرنسپل شاکر سر کے نام خصوصی تعزیتی خط ارسال کیا، جس میں مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد عزیز سر ایک مخلص، دیانت دار اور بااخلاق معلم تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے. اس خبر کے بعد مرحوم کے چاہنے والوں اور تعلیمی حلقوں میں غم و افسوس کی فضا قائم ہے. ڈاکٹر محمد سہیل لوکھنڈ والا نے
اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کلمات ادا کئے اور کہا کہ ۔۔۔۔
محترم محمد رفيق حفيظ صاحب!
سلام مسنون
مجھے آپ کے بھائی محمد عزيز ولد محمد حفیظ کے انتقال کی خبر سن کر بے پناہ دُکھ ہوا. اُنہوں نے اسماعیل بیگ محمد ہائی سکول ممبئی میں میرے ماتحت تقریباً 30 سال سے زائد
عرصے تک درس و تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ وہ میرے پسندیدہ اساتذہ میں سر فہرست تھے. میں اُن کی ایمانداری دیانتداری اور جفاکشی سے بہت متاثر تھا. اس لئے اُن کو ہائیر کلاسیس میں الجبرا اور جیومیٹری پڑھانے کا موقع دیا کرتا تھا۔ اُنہوں نے 30 سال سے زائد درس و تدریس کے دور میں مجھے کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا. اپنی طویل سروس کے بعد وہ باعزت سبکدوش بھی ہو گئے. میں رب کائنات کی بارگاہ میں انکی مغفرت کے لئے دعا گو ہوں کہ رب اعلیٰ اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔
اہل خانہ، متعلقین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین!
احقير
پرنسپل (ڈاکٹر) محمد سہیل لو کھنڈوالا ( سابق ایم ایل اے)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے