कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ کی شاندار کارکردگی

ناندیڑ ضلع میں گمشدہ موبائلز کے منجملہ 28 لاکھ 25 ہزار 300 روپئے مالیتی 164؍ اینڈرائیڈ موبائل ڈھونڈ نکالے

ناندیڑ:28؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں عوامی مقامات اور بازاروں سے گمشدہ مہنگے موبائلوں کی تلاش کرنے کے لیے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے انچارج پولیس انسپکٹر سائبر پولس اسٹیشن جگدیش بھنڈروار کو خصوصی ہدایت دی تھی۔ جس کے مطابق انھوں نے سائبر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم تیار کرکے گمشدہ موبائلوں کو تلاش کرنےکی مہم شروع کی تھی۔ ناندیڑ ضلع کے پولیس اسٹیشنوں کے عملداروں و لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ناندیڑ ضلع میں گمشدہ موبائلوں کو مختلف مقامات پر جاکر جملہ 164؍ موبائلز ( مالیت 28 لاکھ 25 ہزار 300) کو تلاش کیا اور ان موبائلوں کے منجملہ 70 موبائلوں کو ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے کے ہاتھوں آج اُن کے مالکان میں تقسیم کیے گئے۔ بقیہ تلاش کیے گئے موبائلوں کے IMEI نمبر کی معلومات ناندیڑ پولیس فورس کے فیس بک پیج (Nanded Police) و Twitter (@NandedPolice) پر اپلوڈ کی گئی ہیں۔ ان میں سے شہریان اپنے گمشدہ موبائلوں کا IMEI نمبر تلاش کرکے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے موبائل لے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوکر ڈاکٹر کھنڈے رائے دھرنے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشونی جگتاپ، پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار آگشا، ایل سی بی کے پولیس انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے کی رہنمائی میں سائبر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر گنگاپرساد دلوی و پولیس عملدار سریش واگھمارے، راجندر سٹیکر، دیپک اوڑھنے، ریشماں پٹھان، داود پڑگے، کاشی ناتھ کارکھیڑے، محمد آصف، دیپک شیوالے، ولاس کدم، راجیو بودھگیرے، اکبر پٹھان، وینکٹیش سانگلے نے انجام دی۔ اس کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے نے تمام پولیس افسران و ملازمین کی ستائش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے