कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زیڈ اے اردو ہائی سکول و جونیئر کالج میں بائیو سائنس اکیڈمی ریسیڈنشیل کیمپس کی جانب سے اسکالرشپ امتحان

ملکاپور:18/ نومبر ( محمد احسان سر ) بائیو سائنس اکیڈمی ریسیڈنشیل کیمپس اکولا کی جانب سے دسویں جماعت کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ امتحان کا انعقاد کیا گیا امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو مکمل فری ایجوکیشن فراہم کی جائے گی، جس میں ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس دونوں شامل ہوں ہے. اسکالرشپ امتحان 16 نومبر بروز اتوار 2025 صبح 11 بجے سے 1 بجے تک منعقد ہوا. ڈاکٹر سید عمران و انکی ٹیم نے کہا کہ اس امتحان کا مقصد ذہین اور محنتی طلبہ کا معیار بلند کرنا و معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے، بالخصوص NEET کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ فری کلاسز کا فائدہ اٹھا سکیں۔امتحان کا انعقاد زیڈ اے اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں کیا گیا. امتحان کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول ہذا کے پرنسپل اور جونیئر کالج سے ساںنٔس ٹیچر شیخ وسیم سر، محمد شفیق سر، سلمان خان صابر خان و دیگر اسٹاف نے بھرپور تعاون دیا بعد از ڈاکٹر سید عمران نے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ بائیو سائنس ریسیڈینشیل اکیڈمی شہر اکولہ کی واحد اکیڈمی ہے جس میں مسلم طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولت کے ساتھ ساتھ ہاسٹل فیسلٹی دی جاتی ہے اس امتحان میں شہر ملکاپور پور کے دیگر اردو اسکولوں کے طلباء وطالبات نے بھی حصہ لیا۔ڈاکٹر سید عمران اور ان کی ٹیم نے اسکول اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے