किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زین اکیڈمی فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی کی شاندار جیت

پربھنی:22؍جون (محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) قربان علی شاہ نگر میں منعقد مراٹھواڑہ سطح پر منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی نے شاندار جیت حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق بتاریخ 22 جون 2025 کو ونڈے انڈر 17 ناک آؤٹ 7A سائڈ مراٹھواڑہ فٹبال ٹورنامنٹ کا قربان علی شاہ نگر میدان درگاہ روڈ پربھنی میں انعقاد عمل میں آیاجس میں فرینڈس فٹبال کلب پربھنی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعام اول حاصل کیا ۔ اس مراٹھواڑہ سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع کی مشہور و معروف ٹیموں کو شکست دے کر فرینڈس فٹبال کلب پربھنی نے شاندار جیت حاصل کی ۔ فرینڈس فٹبال کلب کے تمام ہی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انعام اول حاصل کر کے اپنی ٹیم کا اور اپنے پربھنی ضلع کا نام روشن کیا۔ٹیم کو اس بڑی جیت دلانے کیلئے ٹیم کے مینیجر محمدکاشف ظفر نے بہت محنت کی۔محمدکاشف ظفر مستقل اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے انہی کے ساتھ فرینڈس فٹبال کلب کے سینیئرکھلاڑی محمد مستقیم انصاری، سید آفرید ، سید صہیب ، عمیرمعاز ، مفضل خان، مبشر انصاری ، ریان خان ، مونس خان نے جونیئر کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی ، جس کا نتیجہ مراٹھواڑہ سطح پر کامیابی کی شکل میں ظاہر ہوا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ذمہ داران کی جانب سے فرینڈس فٹبال کلب جونیئر ٹیم کو 1500روپیے نقد اور ٹرافی سے نوازہ گیا ۔ اس کامیابی اور خوشی کے اس موقع پر فرینڈس فٹبال کلب ٹیم کے فاؤنڈر شیخ معاذ نے تمام ہی جونیئر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے