कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زندگی: حقیقت، مقصد اور آزمائشوں کا سفر

باقلم : خان افراء بنت محبوب خان (اورنگ آباد)
Number: 9545857089

زندگی اس موضوع پر کتنا بھی تحریر کر لیں، اس کے بارے میں الفاظ ختم ہو جائیں گے لیکن اس کا کلام ختم نہیں ہوگا۔**
زندگی پیدائش سے لے کر موت تک کا سفر بسا اوقات اچھا نہیں لگتا، لیکن اس میں محبت کا احساس، خوشی، غم، صبر، اور بہت سی چیزوں کو اپنانے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
رونے سے مسکرانے تک، خوشی سے غم تک، مشکل سے آزمائش تک، خواب سے حقیقت تک، اور خود سے خود تک کا سفر ہے یہ زندگی۔

کیوں ہے یہ زندگی؟
کبھی سوچا؟ شاید نہیں، کیونکہ اتنا وقت ملا ہی نہیں۔
زندگی کیا ہے؟
زندگی کا نام ہے خود کو پہچاننے کا، تجربات کے مجموعے کا، جس میں اچھے برے لمحات، خوشیاں، مشکلات اور وہ سب کچھ شامل ہے جو کسی شخص کے وجود کو مکمل کرتا ہے۔
فلسفیانہ لحاظ سے دیکھا جائے تو زندگی اکثر اس کے مقصد اور ہمارے تجربات کی علامت ہوتی ہے۔

زندگی کیوں ہے؟
آپ کو پتہ ہے کہ زندگی ہماری سوچوں سے کہیں آگے کی چیز ہے۔ جہاں ہماری سوچ اور ضرورت ختم ہوتی ہے، وہاں بھی زندگی کے مزید معانی ہوتے ہیں۔
کیا ہم ساری عمر صرف پیسہ اور شہرت کمانے کے لیے ہیں؟ یا اپنی درد اور تکلیف کو دبانے کے لیے؟

یہ وہ زندگی نہیں ہے جو ہم گزار رہے ہیں۔
زندگی خدا کی جانب سے دیا گیا ایک بیش قیمتی تحفہ ہے۔
اللہ نے ہمیں یہ عطا کیا ہے، اور اگر یہ قیمتی نہ ہوتا تو اللہ ہمیں یہ نہ دیتے۔
لیکن ہم دنیا کی فکر میں زندگی کا اصل مقصد بھول چکے ہیں۔

زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اپنے رب کو راضی کرنا۔
لیکن ہم اپنے رب کو صرف اس وقت یاد کرتے ہیں جب ہم پر آزمائش آتی ہے۔
بے شک، زندگی ایک آزمائش ہے، اور یہ آزمائشیں اس پر آتی ہیں جس سے اللہ محبت کرتا ہے۔
لیکن ہم نے اپنی زندگی کا مقصد صرف دوسروں کو نیچا دکھانے کا بنا لیا ہے۔

کیوں آزمائشیں آتی ہیں؟
کبھی سوچا؟ نہیں، کیونکہ اس کے لیے وقت ہی نہیں ملا۔
ہم دنیاوی زندگی میں پیچھے ہو جانے کے خوف سے زندگی کا مقصد بھول جاتے ہیں۔

اللہ نے ہمیں صرف عبادت کا حکم نہیں دیا،
بلکہ دنیا اور آخرت دونوں سنوارنے کا حکم دیا ہے۔
لیکن ہم نے دنیا کو چن لیا ہے۔
وقت ہے کہ ہم واپس اپنے رب کی طرف لوٹ جائیں اور زندگی کو اس طرح گزاریں کہ ہمارا رب ہم سے راضی ہو۔

زندگی ایک نعمت ہے، اور یہ کبھی بھی ہم سے چھین لی جائے گی۔
پھر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔

*جو لوگ قبرستانوں میں مٹی تلے سو رہے ہیں،*
وہ زندگی کی اصل اہمیت کو جانتے ہیں۔
ہم اسے تب سمجھتے ہیں جب بہت دیر ہو جاتی ہے۔
زندگی کو اگر ہم ہمت سمجھ کر گزاریں تو یہ بوجھ نہیں لگے گی، اور ہم اپنی موت کی دعا نہیں مانگیں گے۔
آزمائشیں اس لیے آتی ہیں تاکہ ہم اپنے رب سے محبت کریں۔
جب ہم اپنے رب سے محبت کر لیتے ہیں، تو زندگی آسان لگتی ہے اور بوجھ نہیں لگتی۔

زندگی کو اس کے اصل مقصد کے ساتھ گزارو، اور لوگوں کو راضی کرنے کے بجائے اپنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کرو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے