किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈینٹ انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ REST-2024: چوتھی تا آٹھویں کے طلباء کے لیے خوش خبر

ناندیڑ:27 فروری ( پریس ریلیز) شہر ناندیڑ و اطراف کے چوتھی تا آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کےلیے سنہری موقع، ریڈینٹ انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ REST 2024 کا انعقاد 2 مارچ بروز اتوار کو ہونے جارہا ہے۔ اگر والدین و سرپرست حضرات چاہتے ہیں کہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے لئے ہونے والے انٹرنس امتحانات میں بچوں کو مشکل مراحل کا سامنا نہ کرنا پڑے تو انھیں ریڈینٹ انٹرنس اسکریننگ ٹیسٹ REST 2024 میں ضرور شرکت کروانی چاہئے۔ اس امتحان کا خاص مقصد شہر بھر سے ذہین ترین طلبا کو تلاش کرکے انھیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع اور پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس امتحان کے ذریعہ طلبا کو اسکالرشپ کے علاوہ ذہنی ترقی کےلیے خاص مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس طرز کے امتحان کے سوالات ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ، بینکنگ اور اسٹاف سلیکشن کےامتحانات میں بھی پوچھے جاتے ہیں۔ اسی طرح یہ امتحان سول سروسیز اور اسکالرشپ امتحانات کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
امتحان کا طریقہ کار:
• یہ امتحان دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلہ حصہ (Scholastic Aptitude Test) SAT جبکہ دوسرا حصہ (Mental Ability Test) MAT کہلاتا ہے۔ SAT کے تحت سوشل سائنس ، سائنس اور ریاضیات (Maths , Science, Social Science) سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں جبکہ MAT کے تحت ریزننگ سے متعلق سوالات پوچھے جاتے ہیں۔
• ىہ امتحان معروضی MCQs طرز پر ہوتا ہے ایک سوال کے چار آپشن دیئے جاتے ہیں طالب علم کو صحیح آپشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
میڈیم: سوالیہ پرچہ صرف انگریزی زبان میں میں ہوتا ہے، اردو اور سیمی انگلش میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو یہ مشورہ ہے کہ وہ بھی اس امتحان میں ضرور شرکت کریں تاکہ انگریزی زبان میں سوالیہ پرچے کو سمجھنے کی صلاحیت کا اندازہ ہوسکے۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ:
فارم بھرنے کی آخری تاریخ 29 فروری 2024 ہے۔
امتحان کی تاریخ: 2 مارچ 2024 بروز ہفتہ صبح 10 بجے
امتحان کا سینٹر: ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ دیگلور ناکہ، ناندیڑ
اسکول کے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرس، گارجین اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ طلبا کو اس امتحان میں شریک ہونے کےلیے ترغیب دیں۔ مزید تفصیلات کےلیے طلبا درجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں یا ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ دیگلور ناکہ پر تشریف لائیں۔
موبائل نمبر: 9890886440 / 9975945983

For Online Application:👇
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLScUuLmhPqx07Y9X2vJT8rJf4v_xT52icY0pTgHg6bqtmaqzmA/viewform?usp=sf_link

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے