कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ کی شاندار الوداعی تقریب

ناندیڑ:14؍فروری ( راست) ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک یادگار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے تعلیمی سفر کی کامیاب تکمیل کو منایا گیا۔ اس تقریب کی صدارت جناب الطاف حسین صاحب نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر انجینیئر جاوید لطف اللہ صاحب اور جناب فاروق شبیبی صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کے ساتھ اپنی قیمتی باتیں شیئر کیں۔تقریب کے دوران دسویں جماعت کے طلبہ نے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا، جبکہ نویں جماعت کے طلبہ نے تمام انتظامات سنبھالے اور نظامت کے فرائض بھی ادا کیے۔ اساتذہ کرام میں بشرا پروین اور اسماعیل سر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔جناب فاروق شبیبی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے نظم و ضبط کو سراہا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ انجینیئر جاوید لطف اللہ صاحب نے اپنے 11 نکات پر مشتمل خطاب میں طلبہ کو بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کی طرف مُکمل رہنمائی کی۔جناب الطاف حسین صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح طلبہ میڈیکل سائنس اور انجینئرنگ میں بغیر کسی دباؤ کے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے منفرد تعلیمی و تدریسی طریقہ کار کو اجاگر کیا، جس سے طلبہ دسویں جماعت سے پہلے ہی آنے والے مسابقتی امتحانات کی تیاری شروع کر دیتے ہیں، اور اس کے نتیجے میں وہ بغیر کسی پریشانی کے اعلیٰ تعلیمی امتحانات میں کامیابی حاصل کرتے ہے اپنے کیریئر میں کامیاب ہوتے ہیں۔ریڈینٹ انسٹی ٹیوٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ایس ایم صمیم نے اپنے پیغام میں بیاچ 2024-25 کو تیز رفتاری سے بدلتی ہوئی دنیا میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حیرت انگیز کارناموں میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ آج ہی فیصلہ کریں کہ دنیا اگلے 50 سال کیسے چلے گی اور اس میں ان کا کیا کردار ہوگا، اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ وہ اپنے کیریئر کا انتخاب ایسے کریں کہ اس سے نہ صرف ذاتی فائدہ ہو بلکہ ملک و ملت کے لیے بھی وہ سود مند ثابت ہوسکے۔تقریب کے انتظامات میں شعیب سر اور مُحیط سر کا اہم کردار رہا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنی بھرپور محنت کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے