कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ میں سنجیوت سوگندھے کا حوصلہ افزا لیکچر، جرمنی روانگی سے قبل طلبہ سے ملاقات

ناندیڑ: 2؍جولائی ( راست) ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ میں ایک متاثر کن اور حوصلہ افزا سیشن منعقد کیا گیا، جس کی مہمانِ خصوصی تھیں محترمہ سنجیوت سوگندھے، جو کہ وی آئی ٹی پونے کی ہونہار طالبہ ہیں۔ انہوں نے وی آئی ٹی پونے سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے اور اب وہ اعلیٰ تعلیم (شارٹ ٹرم اور ماسٹر ڈگری) کے لیے جرمنی جا رہی ہیں۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ان کی مکمل تعلیمی اخراجات وی آئی ٹی پونے ادارہ خود ایک فیلوشپ کے تحت ادا کر رہا ہے۔ اس کامیاب تعلیمی سفر کی روداد اور تجربات کو انہوں نے ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ کے آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے ساتھ نہایت مؤثر انداز میں شیئر کیا، جسے طلبہ نے نہایت دلچسپی سے سنا اور سراہا۔اس موقع پر ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس ایم صمیم نے مہمانِ خصوصی کا پھولوں کے گلدستہ سے پُرتپاک استقبال کیا اور اپنے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔یہ نشست طلبہ کے لیے نہ صرف ایک تعلیمی رہنمائی تھی بلکہ انہیں بڑے خواب دیکھنے اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ بھی بخشتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے