कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ میں جشن کا ماحول

قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں 52 سے زائد گولڈ میڈلز، شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد

ناندیڑ:22 دسمبر (راست)ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز، ناندیڑ میں اس وقت جشن اور مسرت کا ماحول ہے، ادارے کے ہونہار طلبہ و طالبات نے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مختلف تعلیمی و مسابقتی مقابلوں میں 52 سے زائد گولڈ میڈلز حاصل کر کے ادارے، شہر اور خطے کا نام روشن کر دیا۔ اس غیر معمولی کامیابی کے اعتراف میں ادارے کی جانب سے ایک شاندار اور پروقار تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامیاب طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب میں میتھس، سائنس اور سوشل اسٹڈیز کے اولمپیاڈز کے ونرز Winners کے ساتھ بالخصوص ڈاکٹر ہومی بھابھا ینگ سائنٹسٹ مقابلہ اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جونیئر سائنٹسٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ ادارے کے 50 سے زائد طلبہ و طالبات نے میتھس، سائنس اور سوشل اسٹڈیز کے مختلف قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کر کے اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔نمایاں کامیابی طلبہ میں چوتھی جماعت کی اریبہ تسنیم محمد علیم، پانچویں جماعت کے محمد عمر فاروق، آٹھویں جماعت کی خنساء عدین محمد اعجازالدین، نویں جماعت کے محمد خورشید اور دسویں جماعت کے محمد عاطف کے نام خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ادارے کا وقار بلند کیا۔اسی تقریب کے دوران ایس اے فاؤنڈیشن، نالج سٹی، کیرالہ سے منعقد ہونے والے اسکالر اسپارک نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی مبارکباد دی گئی، جہاں سے ادارے کی پانچ طالبات نے سالانہ اسکالرشپ حاصل کر کے ایک اور نمایاں کامیابی درج کروائی۔ مزید برآں، فیس ٹاک Face Talk شو میں قومی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرنے والی طالبہ عفیفہ شہور محمد افضل مومن کو ادارے کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت مرکزی تعلیمی بورڈ، دہلی کے رکن جناب مجتبیٰ فاروق نے کی، جبکہ ایڈووکیٹ نوید پٹھان اور سابق کارپوریٹر عبدالرحیم بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔ مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے دین کی اہمیت، سائنسی فکر، مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی اور کریئر گائیڈنس پر نہایت قیمتی مشورے دیے اور طلبہ کو بڑے اہداف کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس ایم صمیم نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی محنت، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اساتذہ، والدین اور طلبہ کے مشترکہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی طلبہ کو سخت سے سخت تعلیمی چیلنجز کے لیے تیار کرتا رہے گا۔تقریب کے اختتام پر جناب الطاف حسین نے اختتامی کلمات اور اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت نہایت خوش اسلوبی اور اعتماد کے ساتھ آٹھویں جماعت کی طالبات ازلفہ، الفیہ اور ہاجرہ نے انجام دی، جس سے ان کی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کا شاندار اظہار ہوا۔یہ تہنیتی تقریب ریڈیئنٹ انسٹی ٹیوٹ ناندیڑ کے اعلیٰ تعلیمی معیار، ہمہ جہت تربیت اور سائنسی شعور کو فروغ دینے کے مضبوط عزم کی عکاس ہے، جو مستقبل میں مزید بڑی کامیابیوں کی ضمانت ثابت ہوگی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے