कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاضی لغت (اردو انگریزی)مرتب : عارف محمد خان (بی ایس سی بی ایڈ)

مبصر : عبدالرحمن یوسف، بھیونڈی

کسی مبصر کے بقول ‘قطرے میں دجلہ دیکھنا اگر بقول فیض دیدہ بینا کا کام ہے تو بقول تابش کمال قطرے میں دجلہ دکھانا بھی اپنی جگہ ایک ایسا ہی مجاہدہ فن ہے جس کے لیے برسوں کی ریاضت بھی بعض سمے نا کافی ٹھہرتی ہے’۔ اس کے باوجود عارف محمد خان نے اپنے احباب کی کوششوں سے شاگردوں اور استادوں کے لیے ایک ایسی کتاب مرتب کی جو انھیں پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ "ریاضی لغت (اردو انگریزی) بلا شبہ ایک ایسی ہی تالیف ہے۔
خاندیش کی سر زمین جلگاؤں ضلع سے تعلق رکھنے والے عارف محمد خان پیشہ سے معلم ہے۔ یہ صرف درس و تدریس تک محدود نہ رہتے ہوئے خاندیش کے اضلاع کی اردو اسکولوں میں کیرئیر کے تعلق سے اور سائنس، ریاضی، تاریخ، جغرافیہ عام معلومات پر بیش بہا مسلہ مسائل حل کروانے میں اپنا جواب نہیں رکھتے ہیں۔ انھوں نے نصاب اور عام معلومات پر مشتمل سوال و جواب پر تقریباً 41/کتب مرتب کی ہے۔ انھوں نے اس مرتبہ ایسے مضمون کا انتخاب کیا جسے خشک اور اکتاہٹ سے بھرا سمجھا جاتا ہے۔ جی ہاں۔۔۔۔۔ ریاضی مضمون کو آسان اور دلچسپ کیسے ممکن ہو اس پر زور قلم آزمایا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی شاگردوں اور استادوں کو سمجھ میں آئے گا کہ یہ کتاب کتنی فائدہ مند ہے۔ ریاضی لغت کے مرتب کردہ عارف محمد خان اپنی کتاب کے تعلق سے دیباچہ میں رقمطراز ہے کہ "عام طور پر ریاضی مضمون کو خشک سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی اصطلاحات، تصورات اور ضابطوں کی خوب تر طریقے سے فہمائش کی جائے تو یہ بہت سہل لگتا ہے۔ اس کتابچہ میں گزشتہ پچیس برسوں کی پنچم تا دہم کی درسی کتب میں رائج ریاضی کی اصطلاحات، تصورات اور ضابطوں کو یکجا کرنے کی ادنی’ سی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب پر محمد ساجد عبدالرزاق(بی ایس سی، بی ایڈ،سبکدوش نگراں ایم اے آر اینگلو اردو ہائی اسکول و جونئیر کالج جلگاؤں)نے اپنے خیالات قلم بند کیے۔ عارف محمد خان شہر جلگاؤں کے سائنس مضمون کے ماہر استاد ہیں جن سے کتابیں باتیں کرتی ہیں۔ دیگر اساتذہ گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں انجوائے کرتے ہیں مگر یہ سر پھرا شخص اپنے کام کو مکمل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھتا اور چھٹیاں ختم ہو جاتی ہیں۔ "ریاضی لغت” ان کی ایسی ہی کاوش کا نتیجہ ہے۔ جس میں انھوں نے علم حساب، الجبرا اور علم ہندسہ کی تمام مشکل و آسان اصطلاحات کے معنی مع تعریف و تمثیل و اشکال کے شائع کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ کتاب "پڑھنے والوں اور پڑھانے والوں” دونوں کے لیے کارآمد ہوں گی۔ نیز علم ریاضی میں متن سمجھنے کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔ ایسی طرح تبصرہ کرنے والے میں ایک اہم نام جناب رضوان سید (ایم ایس سی بی ایڈ، ڈی ایس ایم۔بی۔ایل۔ ایل آئی بی۔ایس سی ہاشمیہ ہائی اسکول) نے بھی اس کتاب پر کہا کہ یہ کتاب نہ صرف طلبہ کی علمی استعداد کو بڑھانے کا ذریعہ بنے گی، بلکہ تدریسی میدان میں مصروف اساتذہ کے لیے بھی ایک مفید اور قابل اعتماد حوالہ ثابت ہوگی۔ شیخ محمد ہارون سمیع (ایم۔ ایس۔ سی۔ (متھس) بی۔ ایڈ، صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج بھیونڈی) کے بقول ریاضی لغت کا مصئہ شہود پر آنا ایک عظیم نعمت اور روشن مستقبل کی نوید سے کم نہیں۔ یہ لغت اصطلاحات کا ترجمہ نہیں، بلکہ ایک فکری تجربہ ہے۔ جو ریاضی جیسے مجرد اور خشک سمجھے جانے والے مضمون کو انسانی ذہن کے قریب لانے کی کامیاب کاوش ہے۔ مزید یہ کہ ریاضی لغت کی انفرادیت اس کی سادگی میں پنہاں گہرائی ہے۔ الفاظ کو برتا گیا ہے جیسے گوہر تراش کر قیمتی پتھروں کو تراشتا ہے۔ یہ لغت اساتذہ کے لیے ایک معاون دستاویز، والدین کے لیے اطمینان کا درجہ اور طلبہ کے لیے امید و رہنمائی کی کرن ہے۔ اس کتاب کو حاصل کرنے کا پتہ:رحمانی پبلیکیشنز، ۱۰۳۲/انصار روڈ، چاندنی چوک، ڈاکٹر سراج احمد کے دواخانہ کے سامنے، اسلامپورہ، مالیگاؤں، (ناسک) موبائل نمبر 9890801886

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے