किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاست کے پرائمری اسکولوں کی 25 ستمبر کو یک روزہ ہڑتال

پونہ :14؍ستمبر( نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی ) مورخہ 14 ستمبر 2024 بروز سنیچر مہاراشٹر حکومت محکمہ تعلیمات کی جانب سے سنچ مانتیا سے متعلق 15 مارچ 2024 کا جی آر اور کنٹریکٹ ٹیچر بھرتی سے متعلق 5 ستمبر 2024 کا حکومتی فیصلہ طلباء کے خلاف، ریاست کے پرائمری اسکولوں کی 25 ستمبر کو یک روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر حکومت محکمہ تعلیمات کی جانب سے سنچ مانتیا سےمتعلق 15 مارچ 2024 کا جی اور کنٹریکٹ نیچر بھرتی سے متعلق 5 ستمبر 2024 کا حکومتی فیصلہ طلباء کے ساتھ غیر منصفانہ ہے دونوں حکومتی فیصلے فوراً رد کیےجائیں اس اہم مطالبے کو لیکر حکومت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کیلئے ریاست بھر کے تمام پرائمری اسکول 25 ستمبر 2024 کو بند کر کے ہر ضلع میں ضلع کلیکٹر آفس پر مورچہ نکالنے کا فیصلہ 14 ستمبر 2024 کو پونہ میں منعقدہ تمام تنظیموں کی میٹنگ میں کیا گیا ہے ،یہ معلومات ساجد نثار احمد نے دی ہے۔ حکومت مذکورہ فیصلہ فوری واپس لے کیونکہ مذکورہ غیر منصفانہ فیصلے سے 15 ہزار اسکولوں میں تقریباً 2 لاکھ طلباء کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ 2009 کے مطابق سہولیات پر حکومت عمل آوری نہیں کرتی اساتذہ کی تقرری کے لئے مورخہ 15 مارچ کے حکومتی فیصلے سے اساتذہ کی تعداد میں بھاری کمی آ جائے گی ، طلباء کو معیاری تعلیم سے محروم کرنا ان طلباء کے ساتھ نا انصافی ہوگی، پونہ میٹنگ میں ٹیچرس یونین لیڈر سمبھاجی ، تھورات شکشک سنگھ کے ریاستی صدر کیشو جاد هو (شیواجی پانل گٹ، شکشک سمیتی کے لیڈر ادے شندے ریاستی صدر وجے کومبے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی ساجد نثار احمد پروگرامی یونین ریاستی صدر پرساد پاتل شکشک پریشد کے ریاستی صدر راجیش ، سوروی مثالی نیچرس کمیٹی ریاستی صدر شیواجی راؤ ساکھرے ٹیچرس یونین کے کرن پائل، شکشک سینا کے چنتامن ویکھنڈے شکشک بھارتی کے ریاستی صدر نوناتھ گینڈ گریجویٹ ٹیچرز اسوسی ایشن کے انیل پالنڈے منوج ، مراٹھے پربھاکر زود پنجاب راؤ دیشمکھ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر ریاستی جنرل سیکرٹری شیواجی راؤ ساکھرے نے بھی خطاب کیا۔ کاسترائب ٹیچرز اسوسی ایشن کے سکریٹری ستیش کامبلی سوابھیمانی ٹیچرس اسوسی ایشن کے یادو پوار ٹیچرس کوآپریٹیو اسوسی ایشن کے نلیش اولڈ پنشن اسوسی ایشن کے تشار پائل اور شاہجی گوروی ایم ڈی ایکشن کمیٹی کے راجو ساوکر جادھو آئی بی ٹی اے ٹیچرس اسوسی ایشن کے موبلکر مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچرس کوارڈینیشن فیڈریشن کے ریاستی صدر مدوکر کا تھوڑے ایکل ٹیچرس ،سما منح کے ریاستی صدر وکاس کھانڈیکر پلوی گائیکواژ، پرکاش کھولوے انکش، کالی یون سوریاونشی ائل سنجے جادھو تشار بائل، تشار پانل راجہ جادھو اور تمام یونین کے عہدیداران موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے