किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا دورہ ناندیڑ 

ناندیڑ:10 مئی(نمائندہ اعتبار) : ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اتوار 11 مئی 2025 ء کو ناندیڑ ضلع کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے دورے کا پروگرام درج ذیل ہے۔ اتوار 11 مئی 2025 ء کو صبح 9 بج کر 10 منٹ پر ممبئی سے ہوائی جہاز کے ذریعے شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ ناندیڑ پر آمد ہوگی، اس کے بعد گاڑی سے روانگی۔صبح 9 بج کر 45 منٹ پر سابق رکن اسمبلی موہن راؤ ہمبرڈے کی رہائش گاہ، اندرا نیواس، کالیشور روڈ، وشنو پوری پر آمد اور مختصر قیام۔صبح 11 بج کر 15 منٹ پر گاڑی سے آنجہانی مدھوک راؤ گھاٹے کوآپریٹو سپننگ مل، مکھیڑ پہنچ کر قیام۔دوپہر 12 بجے مکھیڑ تعلقہ کے چوہان واڑی (بارہالی) میں آمد اور کارکنوں کے جلسہ میں شرکت۔دوپہر 1 بج کر 30 منٹ سے 2 بج کر 30 منٹ تک مختصر قیام۔دوپہر 3 بج کر 15 منٹ پر دیگلور میں شہید جوان مرحوم سچن یادو راؤ وننجے کے گھر تعزیتی ملاقات۔اس کے بعد وینکٹ راؤ پاٹل گوجے گاؤں کر کی رہائش گاہ پر قیام۔شام کو گاڑی سے ناندیڑ روانگی۔شام 5 بج کر 40 منٹ پر شری گرو گووند سنگھ جی ایئرپورٹ ناندیڑ پر آمد اور شام 5 بج کر 45 منٹ پر ہوائی جہاز سے ممبئی روانہ ہوں گے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے