किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاست مہاراشٹرا جمعیت برادران اہل قریش کا تحصیل آفس پر خاموش مورچہ

اردھاپور :2؍اگست(شیخ زبیر )ریاست مہاراشٹرا جمعیت برادران اہل قریش تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ جنکی اپنی ایک رجسٹرڑ یونین ہے یعنی کمیٹی ہر جو اپنے کاروبار کو قانون کے دائرے میں کیسانوں سے کچھ جانور خرید کر فروخت کریت ہیں کچھ عرصہ سے تعصبانہ رویہ رکھنے والے شر پسند افراد کا گروپ بنا کر پیسا وصول کر رہے ہیں اور ان خریدے ہوئے جانوروں کو پکڑ کر ضبط کرتے ہیں ۔پھر ان قریشیوں کو مارپیٹ کرتے ہیں ،ان کا جانی و مالی نقصان کرتے ہیں اور انہیں پر کیس کرتے ہیں ۔آکر کار ریاست مہاراشٹرا کے جمعیت اہل قریش نے اپنے برادری کی ایک میٹنگ لیکر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ مہاراشٹرا لیول پر اپنی تجارت اور کاروبار مکمل طور پر بند کردیا جائے جب تک حکومت قانونی طور پر فیصلہ نہ کرے۔ آج سیکڑوں قریش برادری کے غریب لوگ بے روزگاری کا شکار ہے۔اور وہ اپنے اپنے علاقوں کے علیٰ عہدیدروں سے قانونی طور پر مطالبہ کر رہے ہیں وہ ہمارے ساتھ انصاف کریں ۔اسی معاملہ کو لے کر تعلقہ اردھاپور ضلع ناندیڑ کے قریش برادران اور ان کے ہمراہ کثیر تعداد میں پر امن طور پر تحصیلدار صاحب کے اجلاس پہنچ کر ایک عاجزانہ طور پر درخواست پیش کی گئی اور ان سے انصاف کی امید ظاہر کی گئی۔ان پر ہونے والے مظالم پر روک لگانے اور ان شر پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی انجام دے کر قانون کے دائرے میں ایک ایسی جگہ نگر پنچایت کی جانب سے فراہم کی جائے جو محفوظ بھی ہو اور دیگر مذاہب اوت ذات پات کا احترام کرتے ہوئے ان کے جذبات کو بھی ٹھیس نہ پہچائے۔ یہ ہماری مود بانہ اور مخلصانہ درخواست ہے۔اس موقع پر قریش برادری کے اہم مقامی ذمہ داروں میں سے محمد سلیم قریشی ( نگر سیوک) ،محمد افسر قریشی،یوسف قریشی،عبدالواحد قریشی،عبدل قریشی ،فیروز قریشی (سابقہ نگر سیوک)،محمد عمران قریشی،اورقریش برادری کے نوجوانوں کی بڑی تعداد اور اسکے علاوہ شہر کی معروف شخصیات میں سے مرزا اخرا للہ بیگ،ناصر خان ،قاضی قاضی مصلیح الدین، شیخ علیم ،سلیمان خان ،شیخ عمران (ایڈوکیٹ) ،مرزا شہباز بیگ ،قاضی زبیر محی الدین قاضی اظہر الدین،ولی میاں خطیب ( نامہ نگار) شیخ زبیر (نامہ نگار) کے علاوہ شہر اردھاپور کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے