किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی مقالہ نویسی مسابقہ کا اعلان

عنوان : ریاستِ مہاراشٹر میں معیارِ تعلیم : مسائل اور حل

اسباق پبلی کیشن، پونہ کے زیرِ انصرام ریاستِ مہاراشٹر میں تعلیمی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ’’ ریاستِ مہاراشٹر میں معیارِ تعلیم : مسائل اور حل‘‘ عنوان کے تحت ریاستِ مہاراشٹر کے اساتذہ کے مابین ایک ریاستی مسابقے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ریاستِ مہاراشٹر کے اردوپرائمری اور ہائی اسکولوں میں خدمات انجام دے رہے اساتذہ (ان میں پرنسپل اور ہیڈماسٹرس شامل نہیں ہیں)مسابقے میں حصّہ لے سکتے ہیں۔ وہ اساتذہ جو کبھی پرائمری یا ہائی اسکول میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ بھی اس مسابقے میں شریک ہوسکتے ہیں۔ایسے شرکاء کو اس اسکول میں اپنی سابقہ ڈیوٹی کی مکمل تفصیل درج کرنا ہوگی۔ اساتذہ کو ’’ریاستِ مہاراشٹر میں معیارِ تعلیم: مسائل اور حل‘‘عنوان کے تحت مقالہ تحریر کرنا ہوگا۔ مقالہ پندرہ سو (1500) الفاظ پر مشتمل ہو۔ (کتابی صورت کے4؍ صفحات) عام مسائل اور حل پیش نہ کرتے ہوئے مقالہ نگار اپنے شہر اور ضلع کی زمینی حقیقت کا جائزہ لیتے ہوئے اوراپنے مشاہدات و تجربات کی روشنی میں معیارِ تعلیم کو بلند کرنے کی کوششوں میں حائل دشواریوں اورمسائل کا ذکر کریں اور ان کے حل سے متعلق باتیں کریں۔اساتذہ ’معیارِتعلیم ‘ کے عنوان پرانٹرنیٹ پر موجودمواد کو نقل کرنے سے گریز کریں کیوں کہ ایسے مقالے قبول نہیں کیے جائیں گے۔مسابقے میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
ریاستِ مہاراشٹر کے 6؍تعلیمی ڈویژن (امراوتی ، اورنگ آباد،کوکن ، ناگپور ،ناسک اورپونا)ہیں۔ہر ڈویژن میں اُس ڈویژن سے موصول ہونے والے تمام مقالوں میں سے ججوں کی جانب سے دس بہترین مقالوں کو منتخب کیا جائے گا۔پہلے سبھی ڈویژن میں مجلسِ مذاکرہ (سمپوزیم)منعقد کی جائے گی اوراس سمپوزیم میںدس منتخبہ مقالے پیش کیے جائیں گے۔ اسی وقت سوال جواب و بحث مباحثے سے ڈویژن کی حقیقی تعلیمی صورتِ حال کا اندازہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔آخر میں ریاستی سطح کا سمپوزیم منعقد کیا جائے گا۔ اس سمپوزیم میں ہر ڈویژن کے اوّل، دوم اور سوم مقالوں کوانعامات سے نوازا جائے گا۔ پوری ریاست سے منتخب60 مقالوں پر مشتمل کتاب تیار کی جائے گی۔ ریاستی سطح کے سمپوزیم میں کتاب کا اجراء کیا جائے گا۔
منتظمین نے بتایا ہے کہ مقالہ جمع کرنے کی آخری تاریخ 15؍ دسمبر 2024ء ہے۔ مقالے رابطہ کار ڈاکٹر اشفاق عمر کے واٹس اپ نمبر 7385383867 یا ashfaqueumar@gmail.com پرروانہ کیے جائیں۔ مقالہ اِن پیج فائل یا یونی کوڈ میں تحریر ہونا چاہئے۔
مسابقے کے کنوینر حافظ ولی احمد خان اور ڈاکٹر اشفاق عمرنے مہاراشٹر کے پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے مقالے روانہ کریں تاکہ مہاراشٹر میں معیارِ تعلیم سے متعلق حقیقی صورت حال سمجھنے میں مدد مل سکے۔یہ مسابقہ اسباق پبلی کیشن، پونہ کے زیرِ انصرام اور خودرنگ فاؤنڈیشن (احمدآباد) و ثمر فاؤنڈیشن (مالیگاؤں) کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے انعقاد میں ماویٰ انجینئرنگ ورکس (احمدآباد) اور و ریٰ انجینئرس(احمد آباد)کا تعاون شامل ہے۔

کنوینر حافظ ولی احمد خان
سیکریٹری، اسباق پبلی کیشن ، خود رنگ فاؤنڈیشن (احمدآباد)
WhatsApp : 9327013245
mawaenggworks@gmail.com

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے