कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ریاستی سطح پر نمایاں کامیابی، نمیرہ خان(کارنجہ لاڈ )نے حاصل کیا تھرڈ رینک

ملکاپور : 2/ اپریل (محمد احسان سر ) H.A.Siddique English School Karanja lad Dist.Washim (ایچ۔ اے صدیق انگلش اسکول، کارنجہ لاڈ، ضلع واشم ) کی ہونہار طالبہ نمیرہ خان نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ITO انڈین ٹیلنٹ اولمپیاڈ کے تحت منعقدہ (ISO) انٹرنیشنل سائنس اولمپیاڈ امتحان میں ریاستی سطح پر( تھرڈ رینک) 3rd Rank حاصل کیا ہے۔ نمیرہ خان، جو کہ امراوتی کے معروف و ممتاز وکیل (کرمنل سائیڈ اسپیشلسٹ) ایڈووکیٹ پرویز خان (ساکن کارنجہ لاڈ) کی دختر ہیں اور جماعت سوم (Std 3) کی طالبہ ہے، نے اپنی محنت، لگن اور ذہانت کے بل بوتے پر یہ نمایاں مقام حاصل کرکے اپنے والدین اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، اسکول کے صدر مدرس اور اساتذہ کرام نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نمیرہ خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ تعلیمی حلقوں میں بھی اس کامیابی کو سراہا جا رہا ہے اور اسے دیگر طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے