कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی اعلی قیادت کی شہادت عالم اسلام کیلئے گہرا صدمہ ہے:حماس

غزہ:یکم؍مارچ:اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایرانی دارالحکومت تہران کو نشانہ بنانے والی غدارانہ اور سفاکانہ صیہونی و امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری قائدین کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور سوگ کا اظہار کیا ہے۔تحریک نے آج اتوار کو جاری کردہ اپنیاخباری ایک بیان میں علی خامنہ ای، ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، دفاعی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف عبدالرحیم موسوی کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت، ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔حماس نے اس حملے کو ایک آزاد ملک کی خود مختاری پر کھلی جارحیت اور تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے جو خطے اور دنیا کے امن و سکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔حماس نے علی خامنہ ای کی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر شدید دبا، ظالمانہ محاصرے اور مسلسل سازشوں کے باوجود کئی دہائیوں سے فلسطینی عوام اور ان کے عظیم مقصد کی سیاسی، سفارتی، عوامی اور عسکری سطح پر بھرپور حمایت جاری رکھی۔ حماس نے مزید کہا کہ فلسطین، غزہ، القدس اور مسجد اقصی کے لیے ان کا موقف معرکہ طوفان الاقصی سمیت ہر مشکل گھڑی میں انتہائی جرات مندانہ اور غیر متزلزل رہا ہے۔حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری کے خلاف اس سفاکانہ جارحیت اور گھنانے جرم کی تمام تر ذمہ داری امریکی انتظامیہ اور قابض اسرائیلی ریاست کی حکومت پر عائد کی ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ کارروائی کے خطے کے استحکام پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے مزید بحران اور تنازعات جنم لیں گے جن کا فائدہ صرف صیہونیوں کے توسیع پسندانہ ایجنڈے اور غلبہ و تسلط کے عزائم کو پہنچے گا۔حماس نے تمام عرب و اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بڑھتے ہوئے جرائم اور بین الاقوامی خلاف ورزیوں کے خلاف فوری طور پر متحرک ہوں اور خطے میں اس قسم کی دہشت گردی کو روکنے کے لیے ٹھوس اور حتمی اقدامات کریں۔حماس نے ایران کے ساتھ اپنی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ان شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے جنہوں نے اپنی سرزمین، حقوق اور خود مختاری کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور نسلی تطہیر میں مصروف بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی دہشت گردی اور امریکی سرپرستی میں جاری یہ حملے کبھی بھی غاصبانہ صیہونی منصوبوں اور استعماری عزائم کو مسلط کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔حماس نے اپنے بیان کے اختتام پر شہدا کے لیے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطین، القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کا پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور حق و صداقت کے کسی بڑے علمبردار کی شہادت سے یہ مقدس مشن کبھی کمزور نہیں پڑے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے