कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رکن قانون ساز کونسل ادریس نائیک واڑی کے ہمراہ چیئرمین سید حسین اختر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

ممبئی: 5 مارچ ( پریس ریلیز) رکن قانون ساز کونسل ادریس نائیک واڑی کے ہمراہ مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین سید حسین اختر نے آج ودھان پریشد جاتے ہوئے باہمی ملاقات کی .اس موقع پر دونوں معزز شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا. ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ریاست میں اردو زبان و ادب کے فروغ، ادبی سرگرمیوں کے انعقاد اور اردو داں طبقے کے مسائل سمیت متعدد تعمیری امور پر گفتگو ہوئی. دونوں شخصیات نے اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا.اس موقع پر سید حسین اختر نے مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے جاری ادبی و ثقافتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا، جبکہ ادریس نائیک واڑی نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں آئندہ بھی ایسے تعمیری رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے