किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رکن اسمبلی آنند راؤ پاٹل بونڈھارکرکی سالگرہ پر مختلف پروگرامس

ناندیڑ :30؍جولائی( شیخ عمران ) ناندیڑ حلقہ جنوب کےرکن اسمبلی آنند راؤ پاٹل تڈکے بونڈھارکر کا یوم پیدائش 1 اگست بروز جمعہ ہری بھکت پریان رام راؤ جی مہاراج ڈھوک کی ایک عظیم کیرتن تقریب کے ساتھ ساتھ کئی سماجی سرگرمیوں کے ساتھ منایا جارہا ہے، یہ اطلاع ناندیڑ جنوب کے شیوسینا کے زیر اہتمام آج ایک پریس کانفرنس میں دی گئی، پارٹی کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ناندیڑ حلقہ جنوب کے رکن اسمبلی کی یوم پیدائش کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسکولی طلباء و طالبات میں1001 امتحانی پیڈ کی تقسیم ،2100درخت لگائے جائے گئے ،خون عطیہ کیمپ،قلم کی تقسیم،ہیلتھ چیک اپ کیمپ و دیگر پروگرامس بھی منعقد ہوں گے۔پروگرام کے صدر کے طور پر سابق وزیر اعلی اور رکن پارلیمنٹ اشوک راؤ چوان موجود ہوں گے، جب کہ لوہا قندھار کے رکن اسمبلی پرتاپ راؤ پاٹل چکھلیکر مہمان خصوصی ہوں گے۔جبکہ اس تقریب میں عالی جناب رکن اسمبلی ہیمنت پاٹیل ، رکن اسمبلی حلقہ شمال ناندیڑ بالاجی کلیانکر و دیگر ارکان اسمبلی و محکمہ پولیس ناندیڑ کے اعلی عہدیداران و ضلع مجسٹریٹ کے بھی اعلی عہدیداران و ذمہ داران بھی شرکت درج کریں گے۔ اس بات کی اطلاع ناندیڑ شیو سینا شندے گٹ کے ضلعی ذمہ داران و عہدیداران وکارکنان نے پریس کانفرنس میں دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے