कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رُمَیسہ عزیز خان نے روزہ رکھا

بلڈھانہ :25 فروری (نمائندہ) : پی ایم شری ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول دیولگاؤں مہی کی جماعتِ اول میں زیرِ تعلیم چھے سالہ ننھی طالبہ رُمَیسہ عزیز خان نے اس رمضان المبارک میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ رمیسہ نے بڑے ذوق و شوق سے سحری کی اور دن بھر بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرکے اپنا روزہ مکمل کرتے ہوئے سب کو حیرت انگیز خوشی سے دوچار کر دیا۔ رمیسہ کے لیے ان کے مکان پر روزہ رکھائی کی تقریب منعقد کی گئی اور خصوصی افطار ترتیب دیا گیا۔ رمیسہ کی روزہ رکھائی پر ان کے والدین، خاندان و محلے کے بزرگوں، اساتذہ وغیرہ نے انہیں مبارکباد دی اور اپنی دعاؤں اور تحفوں سے نوازا۔ رمیسہ کی کلاس ٹیچر آفرین باجی اور ان کی سہیلیوں نے بھی انہیں خوب خوب مبارکبادیاں پیش کیں۔ ادارہ اعتبار نیوز بھی رمیسہ کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتا ہےاور ان کی سلامتی و روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے