किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

روزانہ 22 منٹ کی ایکسر سائز بیٹھے رہنے کے منفی اثرات زائل کرسکتی ہے

روزانہ 22منٹ کی ایکسرسائز بیٹھے رہنے کے منفی اثرات کو زائل کرسکتی ہے۔ ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ22منٹ تک تیز رفتاری سے چلنا، گھر کا کام یا جاگنگ بہت زیادہ بیٹھے رہنے کے منفی اثرات کو زائل کرسکتی ہے۔ ماہرین نے پتہ لگایا ہے کہ ایسے لوگوں کے جلد مرنے کے امکانات زیادہ ہیں جو دفترکے کام یا ٹیلی ویژن دیکھنے کے لیے زیادہ دیر بیٹھتے ہیں۔ تاہم جسمانی سرسگرمی اس خطرے کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ اسٹڈی برطانوی چیف میڈیکل افسر کی سفارش کی حامی ہے کہ لوگ ہر ہفتے150منٹ کی سرگرمی سے کام لیں جو روزانہ21منٹ بنتی ہے۔ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ اچھی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے بالغ افراد کو روزانہ جسمانی طور پر چست رہنا چاہئے، کوئی بھی سرگرمی نہ ہونے سے بہتر ہے۔ نئی اسٹڈی میں جو برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں آن لائن پر شائع ہوئی ہے۔ ماہرین نے50سال سے زائد11989افراد کا جائزہ یا ہے جن میں نصف ناروے، سوئیڈن اور امریکہ کی خواتین ہیں۔ آرکٹک یونیورٹی آف ناروے کے آتھر ایڈورڈ سگیلو نے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اپنی اسٹڈی میں ہم نے پتہ لگایا ہے کہ12گھنٹے سے زائد بیٹھے رہنے والوں کی موت کا خطرہ زیادہ ہے۔ ہم کسی بھی قسم کے بیٹھنے کی بات کررہے ہیں۔ ہماری اسٹڈی میں معتدل سرگرمی سے زائد ہر م نٹ موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔ برٹش ہارٹ فاونڈیشن کی سینٹر کارڈیک نرس نے کہا ہے کہ یہ ریسرچ پچھلے نتائج کی حمایت کرتی ہے کہ جو طویل وقت تک بیٹھے رہنے کے مضر اثرات اور ایکسرسائز کے مثبت اثرات کے بارے میں ہے۔ طویل بیٹھے رہنے سے دل اور دوران خون کے بگاڑ میں اضافہ ہوتا ہے۔ پہلے دیکھا جاچکا ہے کہ طویل عرصے تک بے حسی و حرکت رہنے سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ کچھ ایسی سادہ ٹپس ہیں جو بیٹھے رہنے کے اوقات میں کمی کے لیے مدد کرسکتی ہیں۔ باقاعدہ انٹرویز میں کمپیوٹر اسکرین سے ہٹ جانا، چہل قدمی اور صحت بخش کھانا پکانا، بیٹھنے رہنے کو کم کرسکتا ہے، وزن کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ بلڈ پریشر میں کمی کرسکتا ہے اور ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے