कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان کا استقبال اوراپنامحاسبہ کریں

سید شاہ واصف حسن واعظی ( سجادہ نشین )خانقاہ عالیہ وارثیہ حسنیہ ،لکھنؤ

مکرمی!
یہ حقیقت ہے کہ جس کوجس سے عقیدت و محبت ہوتی ہے وہ اس سے ملنے،پانے،دیکھنے کیلئے بے قرار ہوتا ہے۔اس کا استقبال کرنے کیلئے آمادہ وتیار رہتا ہے۔کچھ مخصوص قمری مہینے اور خاص تاریخوں کا استقبال کرنا قرآن واحادیث وروایات میں نہ صرف جائز ہے،بلکہ کہیں کہیں تو بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺماہ رمضان المبارک سے اتنی زیادہ محبت کرتے تھے کہ اکثر اس کے پانے کی دعاء کرتے تھے اور رمضان المبارک کا اہتمام ماہ شعبان میں ہی روزوں کے ساتھ ہو جاتا تھا۔ آپؐ بڑے شوق و محبت سے ماہ رمضان کا استقبال کرتے تھے، جس کا ثبوت وہ عظیم اور یادگار خطبہ ہے جو آپ نے ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو دیا تھا جس کو’خطبہ شعبانیہ‘ کہا جاتا ہے۔جس کے راوی و ناقل حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں۔ خطبہ شعبانیہ میں30نکات ہیں،جن میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ’ اے لوگو! اللہ کا مہینہ اپنی برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کو لے کر آپ کی طرف آرہا ہے۔‘تیسواں یاآخری نکتہ یہ ہے کہ’اس مہینہ میں دوزخ کے دروازے بند ہیں خدا سے کہو کہ انہیں تمہارے اوپر نہ کھولے۔ شیاطین اس مہینہ میں زنجیروں میں بند ہیں اپنے پروردگار سے چاہو کہ انہیں تمہارے اوپر مسلط نہ کرے۔حضرت علی نے فرمایا: میں کھڑا ہوا اور عرض کیا :اے رسول اللہؐ اس مہینہ میں بہترین عمل کون سا ہے؟۔فرمایا: اے ابو الحسن ! اس مہینے میں بہترین عمل محرمات سے پرہیز ہے۔‘
ماہ ر مضان المبارک تقویٰ ، تزکیہ نفس ،خود سازی اور خود احتسابی کا مہینہ ہے۔ماہ رمضان المبارک کا تقاضہ ہے کہ اللہ کی عبادت و بند گی کے ساتھ اللہ کے بندوں کے ساتھ نرمی اور حسن سلوک کا خاص خیال رکھا جائے۔ حتی الامکان عام انسانوں کیلئے بھی سہولیات پیدا کریں نہ کہ کسی قسم کی مشکلات و تکلیفات کا باعث بنیں۔سائنس و ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی اور سوشل میڈیا کے کثیر الاستعمال عہدوعصر میں مساجدکے لاؤڈاسپیکروں کی آوازوں کو بھی محدود رکھنے کی اپیل ہے، تاکہ کسی دوسرے کو کوئی شکایت یاتکلیف نہ ہو۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے