कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان مہینے میں قانون و امن برقرار رکھنے کے لئے پولیس انتظامیہ مستعد

ناندیڑ:18؍فروری ( نمائندہ اعتبار) آج پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی صدارت میں رمضان المبارک کے پس منظر میں منتھن ہال، ایس پی آفس میں تمام متعلقہ محکموں کی ایک اعلیٰ سطحی ہم آہنگی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں شہر کی اہم مساجد کے صدر، مولانا، مفتی کے علاوہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی، ایم ایس ای بی، ضلع سرجن، محکمۂ غذا و ادویات نیز دیگر سرکاری محکموں کے سینئر آفیسران شریک ہوئے۔ میٹنگ کے دوران رمضان کے عرصہ میں امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نماز کے اوقات میں ضروری پولیس بندوبست رکھنے، حساس علاقوں میں خصوصی تعیناتی کرنے، سی سی ٹی وی نظام کے ذریعہ مسلسل نگرانی رکھنے، باقاعدہ پیدل اور موٹر گشت میں اضافہ کرنے اور ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے سے متعلق واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ اسی طرح بجلی، پانی کی فراہمی، صفائی، سڑکوں کی مرمت اور صحت خدمات جیسی بنیادی سہولتیں بلا تعطل جاری رہیں اس کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری احکامات دیئے گئے۔ سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کسی بھی کوشش، افواہیں پھیلانے، غیر قانونی مجمع جمع کرنے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، ایسا انتباہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے دیا۔ اس میٹنگ میں تقریباً 100 تا 110 مسلم برادران شریک تھے۔ میٹنگ کے دوران موجود علمائے کرام نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک کو امن، صبرکے ساتھ نیک کاموں میں گزارے اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

دچ

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے