कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رمضان المبارک کا پہلا روزہ ، ایک ایمان افروز لمحہ

شولاپور:24؍فروری (راست) ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ہماری پیاری بیٹی سلیم صدیقہ نجیب الرحمن خان نے زندگی کا پہلا روزہ نہایت شوق، خوشی اور ایمانی جذبے کے ساتھ رکھا۔ یہ سعادت انہیں اپنے نانا اور نانی کے گھر، کلیان ویسٹ میں حاصل ہوئی، جس سے اس مبارک موقع کی خوشی اور بھی دوبالا ہوگئی۔الحمد للہ! بچی نے پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کا اہتمام کیا اور قرآنِ مجید کی سماعت سے اپنے دن کو روحانی نور سے منور کیا۔ افطار کے وقت اس کی خوشی دیدنی تھی اور گھر کا ماحول شکر و مسرت سے معمور۔اس بابرکت موقع پر نانا، نانی، اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پڑوسیوں نے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن، باعمل اور باکردار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ہم بطور والدین اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہماری بیٹی کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، اسے ہمیشہ نماز، روزہ اور قرآن سے وابستہ رکھے اور اسے ہمارے لیے باعثِ فخر و آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے