कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رقیہ شرعیہ اور اس کی اہمیت :قسط نمبر 3

از قلم:شیخ جاسم حسین العبیدلی
ترجمہ: ظفر ھاشمی ندوی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی

رقیہ شرعیہ سب سے بہترین علاج:
قرآن و حدیث سے اس بات کا واضح ثبوت ملتا ہے کہ شوہر اور بیوی کے ازدواجی تعلقات پر جادو اور شیطانی اثرات کا بڑا اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسلم خاندان برباد ہو رہے ہیں-
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے فيتعلمون منهما ما يفرقون به بين المرء و زوجه وما هم بضارين به من أحد الا باذن الله ( البقرة : ١٠٢) تو لوگ ان دونوں فرشتوں ( ھاروت و ماروت) سے وہ باتیں سیکھتے جن کے ذریعہ شوہر و بیوی کے درمیان علاحدگی کر دیتے-جبکہ وہ اس علم کے ذریعہ جب تک اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو ، کسی کو نقصان نہیں پہونچا سکتے ہیں-
حضرت جاہر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: دسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے(ان ابليس يضع عرشه على الماء ثم يبعث سراياه، فادناهم منه منزلة أعظمهم فتنة، يجيء احدهم فيقول: فعلت كذا وكذا، فيقول ماصنعت شيئاً. قال ثم يجيء احدهم فيقول:فعلت كذا وكذا. فيقول ما تركته حتى فرقت بينه وبين امرأته. قال فيدنيه منه ويقول نعم أنت) قال الأعمش أراهق فيلتزمه( رواه مسلم رقم٢٨١٣)حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ابلیس اپنے عرش کو پانی پر رکھتا ہے پھر اپنے چیلوں کو ادھر ادھر بھیج دیتا ہے- تو ان چیلوں میں سب سے کمتر تک بڑا فتنہ پرور ہوتا ہے – پھر کوئی ایک ان میں سے آتا ہےاور ابلیس کو بتاتا ہے کہ میں نے ایسا کیا اور ویسا کیا تو ابلیس کہتا ہے تم نے کوئی خاص کام نہیں کیا- پھر کوئی دوسرا آتا ہے اور کہتا ہے میں فلاں انسان کو اتنی دیر تک ورغلاتا رہا کہ اس کو اور اسکی بیوی کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا- تو ابلیس اس کو اپنے سے قریب کرتا ہے اور کہتا ہے واہ واہ بس تم ہو- حضرت أعمش کہتے تھے میرا خیال ہے کہ ابلیس اس کو گلے لگا لیتا ہے-
اس لحاظ سے جادو حسد جلن اور شیطانی اثرات کا میاں بیوی کے تعلقات کو توڑنے اور خاندانوں کو برباد کرنے میں بڑا دخل ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اور نہ اس حقیقت کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے- جو حضرات خاندانی مشکلات کو حل کرنے اور اصلاح کا کام کرتے ہیں اگر وہ لوگ بھی ان مسائل میں یہ علاج بھی سیکھ لیں تو ان کے ذریعہ دلوں کو جوڑنے اور شوھر و بیوی کے درمیان صلح اور کم سے کم طلاق ہونے میں زبردست رول ادا کر سکتے ہیں-کتے ہی خاندان جادو ، بد نظری اور حسد و جلن کا شکار ہو کر برباد ہو گئے اور کتنے ہی محبتی میاں بیوی سخت نفرت کا شکار ہو گئے- حالانکہ ان کی دوا قرآنی آیات اور نبوی دعاؤوں کا استعمال تھا-

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے