कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فانڈیشن برانچ پر بھنی کے زیر انصرام بضمن یوم آزادی منعقدہ تقریر مقابلہ کا جلسہ تقسیم انعامات

پربھنی:16؍اگست ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) ملت اسلامیہ کے نو نہالوں کو اپنے اسلاف کے کارناموں بالخصوص تحریک آزادی میں علماء کرام ، مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے روشناس کرانے رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کی جانب سے بضمن یوم آزادی منعقدہ تقریر ی مقابلہ کا ایک عظیم الشان جلسہ تقسیم انعامات کا 17 اگست بروز اتوار دوپہر (2:30) بمقام شالیمار فنکشن ہال رحمت نگر پر بھنی میں انعقاد عمل میں آرہا ہے،جس کی صدارت شہر پر بھنی کی مشہور و معروف شخصیت علی جناب امیرخان عظمت خان کیریئر کونسلر پر بھنی فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے علی جناب محمد اکبر محمد یوسف حسن تشریف فرما ہوں گے ۔ اس پروگرام میں گزشتہ دنوں مولانا نعمان انور ندوی کو ڈاکٹریت کی ڈگری تفو یض کیے جانے پر رحمن فاونڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے ان کا خصوصی استقبال کیا جائے گا۔شہر بربھنی کے دینی و عصری مدارس و مکاتب کے ناظم ،صدر المدرسین ، والدین ، طلباء اور معزز شہریان سے اس جلسہ تقسیم انعامات کے پروگرام میں شرکت کی پر خلوص گزارش کنونئیرپروگرام محمد سرور شریف ، نائب کنو نئیر عبدالرشید باغبان ، سید مقصود ، جنید خان ، محمد زبیر جنسیوا، مولانا عبدالمجیب ، نور الامین ، محمد شہباز ، محمد توفیق انعامدار ، فرجاد جازم ، عبدالقدیر شالیمار ، حافظ عبدالماجد ، شیخ ظفر اور دیگر ذمہ داران رحمن فاؤنڈیشن نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے