कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فانڈیشن برانچ پر بھنی کے زیر انصرام بضمن یوم آزادی تقریر مقابلہ کا انعقاد

پربھنی:14؍اگست ( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) ملت اسلامیہ کے نو نہالوں کو اپنے اسلاف کے کارناموں بالخصوص تحریک آزادی میں علماء کرام ، مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے روشناس کرانے رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کی جانب سے بضمن یوم آزادی 17 اگست بروز اتوار صبح ساڑھے نو بجے (9:30) بمقام شالیمار فنکشن ہال رحمت نگر پر بھنی میں شہر بربھنی کے دینی مکاتب ، اقامتی مدارس کے طلباء ( صرف لڑکوں کے لیے ) ایک عظیم الشان تقریر مقابلے کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے اس ضمن میں شریک مقابلہ طلباء اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں تقاریر کو پیش کرنے کی تیاری جوش و خروش کے ساتھ کر رہے ہیں اسی طرح پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کر نے رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کے ذمہ داران شب روز مصروف ہیں یوم آزادی کے موقع پر اپنے اسلاف کی قربانیوں کو اپنی ننھی منی زبانوں سے یاد کرنے والے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے دینی مدارس و مکاتب کے ناظم ،صدر المدرسین ، والدین ، طلباء اور معزز شہریان سے اس پروگرام میں شرکت کی گزارش کنونئیرپروگرام محمد سرور شریف، نائب کنو نئیر عبدالرشید باغبان ، سید مقصود ، جنید خان ، مولانا عبدالمجیب ، محمد زبیر جنسیوا، نور الامین محمد شہباز ، محمد توفیق انعامدار ، فرجاد جازم ، عبدالقدیر شالیمار ، حافظ عبدالماجد اور دیگر ذمہ داران نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے