कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن کی جانب سے حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کی یاد میں تعزیتی نشست

پربھنی :20؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے سانحۂ ارتحال پر رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار اور بامقصد تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست بتاریخ 18 دسمبر بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء نورانی مسجد میں منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام ، ائمہ مساجد دانشوران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نشست کا آغاز حافظ معطیع الرحمن کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت مفیظ الرحمن شیخ مجیب نے حاصل کی۔تعزیتی نشست کے انعقاد کے مقاصد اور حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کی ہمہ جہت شخصیت پر تمہیدی گفتگو محمد سرور شریف نے کی، جس میں انہوں نے حضرت کی علمی، اصلاحی ، روحانی اور انسانیت کے لیے انجام دی گی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے حضرت کی کتابوں سے استفادہ کے لیے بنام حضرت والا ایک عظیم الشان لائبریری کے قیام کا اعلان کیااس موقع پر مفسرِ قرآن مولانا سلامت اللہ ندوی نے اپنے ہر اثر خطاب میں حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کی حیاتِ طیبہ کے چشم دید واقعات بیان کرتے ہوئے ان کی تقویٰ شعاری، اخلاص، دعوت و اصلاح اور تربیتِ خلق کے پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی اور سامعین کو ان کی باکمال شخصیت سے روشناس کرایا۔۔ انہوں نے بالخصوص حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کا اپنے استاد، مفسرِ قرآن اور مفکرِ قوم و ملت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی سے خصوصی تعلق، قلبی وابستگی علمی استفادہ اور آپ پر حضرت کی خصوصی شفقت و محبت کے آنکھوں دیکھے واقعات کا تذکرہ کر کے اور ان پر حضرت کی شفقت و محبت کے واقعات سناکر محفل کو رقت آمیز بنا دیا۔آخر میں جنید خان نے مستقبل میں حضرت والا کی دین وشریعت اور انسانیت کی خدمات پر مشتمل آپ کے کاموں کو آگے بڑھانے کے عزم کے اظہار کے ساتھ شکریہ کلمات ادا کیے، جبکہ حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ کے لیے ایصال ثواب ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کے ساتھ تعزیتی نشست اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے