कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی دردمندانہ اپیل

ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ابن یوسف شریف

الحمدللہ! رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ اپنے معزز سرپرست، مفسرِ قرآن حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی دامت برکاتہم کی سرپرستی اور رہنمائی میں بلا تفریقِ مذہب و ملت، معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی خدمت میں مسلسل مصروفِ عمل ہے۔ یہ ادارہ غریبوں، یتیموں، بیواؤں، مساکین، مریضوں اور پریشان حال افراد کی دل سوزی کے ساتھ مدد کر کے انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔
فاؤنڈیشن کی مستقل اور قابلِ قدر خدمات میں شامل ہیں:
مستحق خاندانوں میں ماہانہ راشن کٹس کی تقسیم
مریضوں اور بیواؤں کی مالی امداد
یتیم بچوں کی کفالت اور سرپرستی
میڈیکل کیمپ اور رہنمائی کیمپ (خصوصاً ذہنی معذور افراد کے لیے)
ماہِ رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیوں میں ان خدمات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جاتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں تحقیق شدہ مستحقین تک منظم انداز میں:
رمضان راشن کٹس
شیرخورمہ کٹس
زکوٰۃ، صدقات اور عطیات
پہنچائے جاتے ہیں، تاکہ ضرورت مند خاندان بھی عید کی خوشیاں عزت و وقار کے ساتھ منا سکیں اور کسی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا نہ رہے۔
ہم آپ تمام مخیر حضرات سے مؤدبانہ اور دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات رحمن فاؤنڈیشن تک پہنچائیں، تاکہ آپ کی یہ امانت صحیح تحقیق کے بعد حقیقی مستحقین تک پہنچائی جا سکے اور زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائی جا سکے۔
📍 نیو آفس کا پتہ: نزد اپنا کارنر، روبرو راجا رانی فنکشن ہال، پربھنی
🕘 اوقاتِ کار: نمازِ تراویح کے بعد، رات 10:00 بجے تا 11:30 بجے
جو حضرات آن لائن تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ فراہم کردہ QR کوڈ کے ذریعے اپنی رقم آسانی کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ خدمتِ خلق کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری اس چھوٹی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے