कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کی دردمندانہ اپیل

پربھنی:20؍مارچ( بذریعہ محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز و خادم رحمن فاؤنڈیشن پربھنی ) قارئین الحمدللہ رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کے تمام ذمہ داران و اراکین مفسر قرآن، مفکر قوم و ملت ، نباض زمانہ، محبوب المجاہدین و العارفین حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعما نی دامت برکاتہم کی سرپرستی اور رہنمائی میں غریبوں، یتیموں بیواؤں ، مسکینوں ، مریضوں اور پریشان حال انسانیت کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں پابندی سے ماہانہ راشن کیٹ کی تقسیم ، مریضوں کی امداد ، بیواؤں ، یتیموں کی امداد ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، ذہنی معذورین کی امداد و رہنمائی کیمپ کا انعقاد شامل ہیں جس کی تفصیلات آپ تک مختلف ذرائع سے پہنچتی رہتی ہیں ماہ رمضان المبارک میں ان خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحقیق شدہ مستحقین میں رمضان کیٹس ، شیرخورمہ کیٹ ، زکوۃ کی تقسیم وغیرہ کام بہترین و منظم انداز میں انجام دیے جاتے ہیں، ماہ رمضان مبارک کی مبارک ساعتوں میں جسے غمخواری کا مہینہ کہا گیا ہے اوراللہ تعالی نیکی کا ثواب بڑا کر دیتے ہے ، لہذا ہم آپ سے صمیم قلب دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اپنی زکوۃ ، صدقات، عطیات وغیرہ ہم تک پہنچائیں تاکہ آپ کی ان رقومات کو تحقیق شدہ مستحقین تک پہچا کر ان کی مدد کی جائے تاکہ یہ لوگ بھی عید کی خوشیاں اطمینان سے منا سکیں، گزشتہ دنوں رحمن فاؤنڈیشن کے ذریعے انجام دی گئی سرگرمیوں کی تصویری جھلکیاں آپ کے پیش نظر ہیں ۔ امید ہے رحمن فاؤنڈیشن کے ذریعے شہر پر بھنی میں جو کام انجام دیے جا رہے ہیں ان میں آپ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اللہ تعالی ہم سب کو بیوہ ، یتیم ، غرباء ، مساکین اور پریشان حال انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرما ئے( آمین )
رحمن فاؤنڈیشن پربھنی برانچ کے نیو آفس کا پتہ نزد اپنا کارنر روبرو راجا رانی فنکشن ہال پربھنی
آفس کے اوقات
نماز ترویح کے بعد
00 : 10 تا 11:30
جو احباب آن لائن اپنی زکوٰۃ ، صدقات ، عطیات دینا چاہتے ہیں وہ اس دیے گے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہو اپنی رقومات ادا کر سکتےہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے