किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمن فاؤنڈیشن برانچ پر بھنی کے زیر انصرام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

پر بھنی ـ17؍جون ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 14 جون ورلڈ بلڈ ڈونیشن دن کے موقع پر رحمن فاؤنڈیشن پر بھنی برانچ کی جانب سے ایک بلڈ ڈونیشن (عطیہ خون کیمپ ) کا 14 جون بروز سنیچر بوقت صبح 10 بجے بمقام جیلانی ہاسپٹل نزد شہانے دواخانہ پربھنی انعقاد عمل میں آیا جس میں بطور مہمان خصوصی علی جناب ڈاکٹر انور شاہ ، صدر صفا بیت المال پر بھنی ، عالی جناب ڈاکٹر مولانا محمد نعمان انور ندوی ، عالی جناب محمد اکبر انصاری کیریئر کونسلر و سابقہ امیر مقامی جماعت اسلامی پربھنی ڈاکٹر اجمل جیلا نی ہسپتال ، ڈاکٹر شیشودیا ، پی آر او و جے ناندا ن سر ، محمد اعجاز سر شہ نشین پر موجود تھے جلسہ کا آغاز مولانا نعمان انور ندوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ نعت نبی صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کی سعادت ڈاکٹر معاطف نے حاصل کی رحمن فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے مہمانان اور ضلع سرکاری اسپتال کے عملہ کا گل پیش کر کے استقبال کیا دوسروں کی جان بچانے کے جذبہ سے سرشار اولین خون کا عطیہ دینے والے مدرسہ مہدالعلوم نورانی مسجد کے معلم مولانا سعید احمد خان اور طالب علم محمد سعاد کو ڈاکٹر انور علی شاہ کے ہاتھوں گلدستہ اور سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا اس موقع پر مہمانان نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر رحمن فانڈیشن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ انسانیت کی جان بچانے کے جذبہ کے تحت کیے جانے والے اس کار خیر کی سرہانا کی اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں احساس زندگی ٹرسٹ پربھنی کے صدر کامران خان اور پربھنی شہر کی معروف شخصیت محب اردو محمد عبدالباقی نے کیمپ میں پہنچ کر رحمن فاؤنڈیشن کے اس نیک کام کی حوصلہ افزائی کی اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مسلم نوجوانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن ہندو بھائیوں نے بھی خون کا عطیہ دے کر انسانیت کے کام آنے کا عملی ثبوت پیش کیا جگت فارم کی جانب سے شیخ مدثر اور محمد جاوید نے بلڈ ڈونیشن دینے والے ڈونر کو انرجی ڈرنگ پیش کیا اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں سید مقصود ، محمد سرور شریف ، جنید خان ، عبدالرشید باغبان ، محمد زبیر جنسیوا ، ڈاکٹر معاطف ، نورالامین ، فرجاد جازم ، حافظ ماجد ، محمد ظفر ، شہباز خان ، محمد نوید نے انتھک محنت کی جلسہ کی نظامت کے فرائض محمد سرور شریف نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے