किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

رحمت نگر میں خستہ حال بجلی کے پول کی تبدیلی کا کام شروع، عوام نے راحت کا اظہار کیا

ناندیڑ، 31؍مئی (نمائندہ اعتبار)رحمت نگر میں واقع معراج مسجد کے قریب خستہ حال بجلی کے پول (نمبر 56/22) کی تبدیلی کا کام محکمۂ بجلی کی جانب سے شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ قدم اُس وقت اٹھایا گیا جب مقامی سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے عوامی مفاد میں محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر کو ایک تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے پول کی خطرناک حالت کی نشاندہی کی تھی۔یاد رہے کہ مذکورہ پول کافی دنوں سے خستہ حال تھا اور کسی بھی وقت زمین بوس ہو کر جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ عبدالرحیم پٹیل نے اپنی درخواست کے ساتھ پول کی تصاویر بھی منسلک کی تھیں، تاکہ افسران اس سنگینی کو محسوس کر سکیں۔ ان کی بروقت کارروائی اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں بالآخر محکمہ حرکت میں آیا اور آج پول کی تبدیلی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا۔مقامی عوام نے اس کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے عبدالرحیم پٹیل کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے علاقے کے باشندوں کی زندگی کو درپیش خطرے کو سنجیدگی سے لیا اور مناسب وقت پر آواز بلند کی۔ ساتھ ہی محکمۂ بجلی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے بغیر تاخیر کے مسئلے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے فوری کارروائی کی۔عبدالرحیم پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ’’یہ عوامی جدوجہد کی ایک چھوٹی سی کامیابی ہے۔ علاقے میں جہاں کہیں بھی عوام کو اس طرح کے خطرات لاحق ہوں، ہمیں خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ متعلقہ محکموں سے بروقت رابطہ کرنا چاہیے۔‘‘علاقہ کے شہریوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی شہری مسائل کے حل کے لیے اسی طرح سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی اور عوامی فلاح و تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے