कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

را ہی جنتوری کے دولت کدے پر شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں استقبا لیہ مشاعرہ

پربھنی:21جولائی ( بذریعہ نا مہ نگار محمد سرور شریف) بتاریخ 20 – جولائی بروز سنیچر شب 09 بجےجنتور میں راہی جنتوری کے دولت کدے پر شفیع احمد شفیع کا دوسرا شعری مجموعہ ” اعراب چشم” منظر عام پر آنے کی خوشی میں ایک پر وقار و کا میا ب استقبالیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحب اعزاز شفیع احمد شفیع اور تمام شعراء کا پرتپاک استقبال کیا گیا جسکی مسند صدارت پر احمد خان ایم ۔ اے اورنگ آبادی جلوہ افروزتھے مشاعرہ میں اورنگ آباد ، پربھنی ، پرتور ، بسمت سیلو اور جنتور کے شعراء حضرات نے شرکت کی راہی جنتوری ، ڈاکٹر یوسف صابر اور صدر مشاعرہ نے شفیع احمد شفیع کے کلام وأنکی ادبی خدمات پر اظہار خیال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی نظامت کے فرائض ارشادضیا نے بحسن و خوبی انجام دیے مشاعرے کا آغاز شفیع احمد شفیع کی حمد پاک سے ہوا اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت عبد الرحیم مضطر اور شیخ چاند نے حاصل کی مشاعرہ میں جن شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا اُن میں عبد الرحيم مضطر ، شفیع احمد شفیع ، ڈاکٹر یوسف صابر اورنگ آباد ، عبد الواحد جاذب ، حبيب ،ہاشمی طہ صدیقی، صابر بسمتوی ، سیفی اعظمی سیف ، شاکرخان شاکر پرتوری ، رئیس عاجز پرتوری راہی جنتوری عبدالسمیع انصاری ، ایوب عالم سیلو ، منورشاه جنتوری مشتاق احمد جنتوری ، جن باذوق سامعين نے رونق محفل کو دوبالا کیا ان میں ریاض بھائی جان ، شفیع راہی ، سید موجود ، شکیل راہی ، اسمعیل پهلوان ، ابرا ہیم میکا نک موسی را بی و غیرہ کے نام شامل ہیں رات دیر گئے جوائنٹ کنوینئر شیخ مصطفیٰ کے اظہار تشکر پر کامیاب مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے