कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راہ حجاز – راہ اعجاز

تحریر:معز الرحمان، ناندیڑ

یہ ہند کے فرقہ ساز اقبال آزری کر رہے ہیں گویا!
بچا کے دامن بتوں سے اپنا غبارِ راہِ حجاز ہو جا!
▪️اس شعر میں اقبال نے فرقہ پرستی کو شرک سے تشبیہ دی ہے، آزر جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے باپ تھے ان کا شیوہ شرک تھا ہندوستان کی فرقہ پرستی کو اقبال نے "آزری” یعنی شرک پرستی سے تعبیر کیا ہے۔ اور ہند کے مسلمان کو پیغام دیا ہیکہ اس فرقہ وارانہ ذہنیت سے (جس کا کہ آج دور دورہ ہے) دامن بچا کر نکل کر اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح ایک دارالامن کی تعمیر کر!

بے شک ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک نئی راہ "راہ حجاز ” کھوجنے اور اس راہ کی گرد میں کھو جانے کی ضرورت ہے۔

▪️ملک عزیز میں نفرت کی آگ بھڑکی ہوئی ہے نمرودوں کی دہکائی ہوئی آگ سے کیا اپنے کیا پرائے کسی کو امن و اماں میسر نہیں ہے۔

سوال یہ ہیکہ یہ امن و اماں کہاں میسر آ سکتا ہے؟

▪️ اللہ تعالیٰ کے حکم پر سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے جو گھر ساری انسانیت کے لیے بنایا، اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
’’اس میں واضح نشانیاں ہیں، جن میں سے ایک مقام ابراہیم ہے اور جو کوئی اس کے اندر پہنچ جائے، وہ امن میں ہے‘‘۔

یعنی ‘مقام ابراہیم والی جگہ امن وامان کی جگہ ہے۔

سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا مقام جسے اقبال نے راہ حجاز کہا ہے انکے جذبہ ایمانی اور غیرت ایمانی کا عکاس ہے، وہ چاہتے تھے کہ ساری دنیا سے شرک کی نحوست ختم ہوجائے اور توحید کا پرچم ہمیشہ بلند رہے۔ اسی جذبہ ایمانی کو اقبال نے "براہیم کا ایماں” کہا ہے۔۔

آج بھی:
آج بھی ہو جو براہیمؑ کا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے اندازِ گُلستاں پیدا

پھر اقبال مزید کہتے ہیں..
آج بھی:

آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے

کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے؟

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے