कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں بنگلور کی عدالت سے ضمانت مل گئی

بنگلورو: 7 جون۔بنگلورو کی ایک عدالت نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ضمانت دے دی ہے۔ اب اس پر اگلی سماعت 30 جولائی کو ہے۔ راہول گاندھی جمعہ کی صبح عدالت میں پیش ہونے کے لیے بنگلورو پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ سدھارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ کسی قسم کے سیاسی نعرے لگانے سے گریز کریں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اسمبلی انتخابات کے دوران اخبارات میں توہین آمیز اشتہار شائع کیا تھا جس میں کرناٹک حکومت پر بڑے الزامات لگائے تھے۔ ان اشتہارات میں کانگریس نے کرناٹک حکومت پر تمام پروجیکٹوں میں 40 فیصد کمیشن لینے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے علاوہ اشتہار میں کہا گیا کہ کرناٹک حکومت بدعنوانی کے کئی معاملات میں ملوث ہے۔ راہل نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کیا تھا۔ کانگریس کے ان الزامات کے بعد بی جے پی لیڈر کیشو پرساد نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ سدھارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس سے پہلے یکم جون کو خصوصی عدالت نے سدھارامیا اور شیوکمار کو ضمانت دی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد راہل ہاتھ ہلا کر سب کو سلام کرتے ہوئے چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا کے سامنے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ اس سے قبل راہول گاندھی کو ہتک عزت کے ایک اور مقدمہ میں سلطان پور کی عدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن ان کے وکیل نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ راہول خرابی صحت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گے۔ 2018 میں، ایک بی جے پی لیڈر نے راہول گاندھی کے خلاف امت شاہ کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے